Sarmad Hafeez launches Pre Paid counter for pony service at Pahalgam

سرمد حفیظ نے پہلگام میں پونی سروس کیلئے پری پیڈ کائونٹر کا آغاز کیا

پہلگام//محکمہ کی طرف سے فراہم کی جارہی خدمات اور سہولیات کو مزید تقویت دیتے ہوئے محکمہ سیاحت نے پہلگام کے سیاحتی مقام پر پونی سروس کے لئے پری پیڈ کائونٹر شروع کیا ہے۔ اِس سروس کا آغاز آج سیکرٹری سیاحت سرمد حفیط نے مختلف محکموں کے نمائندوں اور مقامی شراکت داروں کی موجودگی میں کیا۔پری پیڈ سروس کے تحت سیاح پونی سٹینڈ نمبر 1( پیٹرول پمپ کے قریب ) سے شروع کرنے کے لئے ایک مقررہ جگہ پر ٹٹو کی سواری بُک کرسکتے ہیں اور محکمہ کی طرف سے مطلع کردہ نرخوں کے لئے مقررہ راستوں پر ٹٹو کی سواری بُک کرسکتے ہیں۔اِس موقعہ پر سیکرٹری سیاحت نے مقامی شراکت داروں کو ٹٹو سروس کے لئے پری پیڈ کائونٹر کے قیام میں پیش قدمی کرنے پر مبارک باد پیش کی اور اُمید ظاہر کی کہ اِس کائونٹر کے قیام سے دھوکہ دہی یا تکلیف کی شکایات کی کوئی گنجائش باقی نہیں رہے گی۔سرمد حفیظ نے مقامی مہمان نوازی کی روایت کو برقرار رکھنے پر مقامی شراکت داروں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ مقامی شراکت داروں کی جانب سے اِس طرح کے کائونٹر کے قیام کا مطالبہ کیا گیا ہے اُمید ظاہر کی کہ اِس سے سیاحوں اور وِزیٹروں کو کسی بھی قسم کی تکلیف اور دھوکہ دہی سے پاک پونی سواری کا موقعہ ملے گا۔محکمہ جلد ہی کشمیر کے دیگر سیاحتی مقامات پر سروس شروع کرنے کا اِرادہ رکھتا ہے۔اِس موقعہ پر چیف ایگزیکٹیو آفیسر پہلگام ڈیولپمنٹ اَتھارٹی مسرت ہاشم ، ضلعی اِنتظامیہ ، محکمہ سیاحت ، لوکل باڈیز کے سینئر اَفسران کے علاوہ مقامی سیاحتی شراکت داروں کے نمائندے موجود تھے۔