قابل رسائی اورجوابدہ اِنتظامیہ کی فراہمی حکومت کی ترجیح ہے ۔ سیکرٹری محکمہ اَمور نوجوان و کھیل کود
شوپیان//سیکرٹری محکمہ اَمور نوجوان و کھیل کود سرمد حفیظ نے منی سیکرٹریٹ شوپیاں میں عوامی شکایات ازالے کیمپ کی صدارت کی جس میں عوامی مسائل اور شکایات کا جائزہ لیا گیا۔اُنہوں نے وہاں’ وِکست بھارت سنکلپ یاترا ‘تقریب میں بھی حصہ لیا۔اِس موقعہ پر ضلع ترقیاتی کمشنر شوپیاں فضل الحسیب بھی موجود تھے۔وفود میں ڈی ڈی ڈی، ممبران، فروٹ گروئورس، تاجروں، سول سوسائٹی اراکین اور عوام نے اپنے متعلقہ علاقوں کے ترقیاتی مسائل اور مطالبات پیش کئے۔اِن وفود نے کھیلوں کے بنیادی ڈھانچے کو بہتر بنانے، شہری ترقی اور خدمات، آر ٹی سی بسوں کے ذریعے ٹرانسپورٹ خدمات میں توسیع، مناسب پانی اور بجلی کی فراہمی، سیاحتی اَقدامات کو فروغ، سڑکوں کی تعمیر، باغبانی، زراعت اور اس سے منسلک شعبوں میں فصل سے قبل اور فصل کے بعد کے انتظام کی حکمت عملی کو بہتر بنانے سمیت مختلف مسائل اُٹھائے۔اِس کے علاوہ مقامی لوگوں نے صحت، سکولی تعلیم،دیہی ترقیات محکمہ، اعلیٰ تعلیم اور سپورٹس کونسل سے متعلق دیگر مسائل کو بھی اُجاگر کیا۔سیکرٹری موصوف نے گزشتہ کیمپ کے دوران پیش کی جانے والی شکایات کا جائزہ لیا اور اَفسران کو ہدایت دی کہ وہ عوام کی جانب سے پیش کردہ مسائل اور مطالبات پر بروقت توجہ دیں۔سرمد حفیظ نے خطاب کرتے ہوئے ترقیاتی اور فلاحی اَمور کے تحفظ اور ترقیاتی نتائج کو بہتر بنانے کے لئے قیمتی تجاویز دینے کے لئے حاضرین کی سراہنا کیاور ضلع میں سنکلپ یاترا کی تقریبات کی بھی سراہاجس سے ضلع میں متحرک اور زبردست شرکت کو یقینی بنایا گیا۔اُنہوں نے کہا کہ عوام کو بغیر کسی رُکاوٹ کے خدمات فراہم کرنے کے لئے فعال عوامی شمولیت ناگزیر ہے۔ اُنہوں نے شکایات کے ازالے کے طریقہ کار کو مضبوط بنانے پر زور دیتے ہوئے سرکاری کاروباری لین دین میں رَسائی اور شفافیت حکومت کی اوّلین ترجیح ہے۔سیکرٹری موصوف نے متعلقہ فرنٹ لائن محکموں کو ہدایت دی کہ وہ موسم کی خرابیوں اور اس کے منفی اثرات سے نمٹنے کے لئے پوری طرح تیار رہیں۔اے ڈی ڈی سی ڈاکٹر ناصر احمد لون کے علاوہ دیگر ضلعی اور سیکٹورل اَفسران بھی موجود تھے۔اِس موقعہ پرعوامی دربار میں ڈی ڈی سی ممبران اور عوام کی بڑی تعداد نے بھی شرکت کی۔










