بانڈی پورہ //سیکرٹری سیاحت سرمد حفیظ نے آج ضلع بانڈی پورہ کا دورہ کیا تا کہ ضلع کے ترقیاتی منظر نامے کا جائیزہ لیا جا سکے ۔ سرمد حفیظ جو ضلع بانڈی پورہ کے انتظامی سیکرٹری بھی ہیں ، نے منی سیکرٹریٹ بانڈی پورہ میں منعقدہ افسران کی ایک میٹنگ کی صدارت کی ۔ میٹنگ میں چئیر مین ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کونسل عبدالغنی ، ڈپٹی کمشنر بانڈی پورہ ڈاکٹر اویس احمد ، ڈائریکٹر ٹورازم جی این ایتو ، ایس ایس پی بانڈی پورہ محمد زاہد ، اے ڈی ڈی سی بانڈی پورہ محمد اشرف ہکاک ، اے ڈی سی بانڈی پورہ وسیم راجہ ، وائس چئیر مین ڈی ڈی سی کوثر شفیق ، ایس ای آر اینڈ بی ، ضلعی افسران ، بی ڈی سی اور سرپنچوں نے شرکت کی ۔ میٹنگ کے آغاز میں ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر اویس احمد نے ضلع میں ترقیاتی منظر نامے کے بارے میں تفصیلی پرذنٹیشن دی ۔ مختلف ترقیاتی منصوبوں کے بارے میں تفصیلات بتاتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نے سیکرٹری سیاحت کو بتایا کہ ضلع بانڈی پورہ کو حال ہی میں صحت ، تعلیم ، زراعت ، ہنر اور خود روز گار اور مالیاتی شمولیت کے بنیادی ڈھانچے وغیرہ سمیت ترقیاتی پیرا میٹرز پر پنچائتوں کی درجہ بندی کرنے کیلئے ویب پورٹل تیار کرنے کیلئے نیشنل ای گورننس ایوارڈ ملا ۔ جل شکتی محکمے کا جائیزہ لیتے ہوئے سیکرٹری کو بتایا گیا کہ جل شکتی محکمہ نے جل جیون مشن کے تحت 17 بور ویل ، 22 او ایچ ٹیز ، 39 ریپڈ سینڈ فلٹریشن پلانٹ اور 146 سلو سینڈ فلٹریشن پلانٹ کے ٹینڈر کئے ہیں ۔ اس موقع پر بتایا گیا کہ ضلع نے اسکولوں ، اے ڈبلیو سیز اور صحت و بہبود کے مراکز وغیرہ کو پائپر واٹر سپلائی فراہم کرنے کا 95 فیصد ہدف حاصل کر لیا ہے ۔ روڈ کنیکٹیویٹی کا جائیزہ لیتے ہوئے سرمد حفیظ کو بتایا گیا کہ 78.44 لاکھ روپے کی لاگت سے آلوسہ تا کوئلمقم روڈ ، 46.21 لاکھ روپے کی لاگت سے حاجن ۔ خسر پورہ روڈ ، 64.36 لاکھ روپے کی تخمینہ لاگت سے گنڈی پرینگ ۔بخشیبل روڈ اور 89.27 لاکھ روپے کی لاگت سے اہم شریف بھوٹو روڈ پر کام جاری ہے ۔ یہ بھی بتایا گیا کہ 500 سے زائد آبادی کی تمام بستیوں کو جوڑنے کیلئے ڈی پی آر مکمل ہو چکے ہیں ۔ میٹنگ میں بتایا گیا کہ پی ایم جی ایس وائی نے 9 بڑے پروجیکٹوں کیلئے کام شروع کیا ہے جن میں کنزلوان بگتور روڈ ، نیرو سکندر روڈ اور کش پوٹ روڈ شامل ہیں ۔ سرمد حفیظ نے متعدد چیلنجز کے باوجود انتھک محنت کرنے پر ضلعی انتظامیہ کو سراہا ۔ انہوں نے افسران پر زور دیا کہ وہ جوش و جذبے کے ساتھ کام کریں تا کہ تمام اہداف کو بروقت حاصل کیا جا سکے ۔ قبل ازیںسرمد حفیظ نے سوشل ویلفئیر ، اینمل ہسبنڈری ، دستکاری ، ہینڈ لوم ، ایجوکیشن ، آئی سی ڈی ایس فشریز ، زراعت ، باغبانی ، این آر ایل ایم ، او ایس سی ، ڈی آئی سی ، کے وی آئی بی ، کے وی آئی سی اور سوشل ویلفئیر کی جانب سے لگائے گئے مختلف اسٹالز کا معائینہ کیا ۔ انہوں نے استفادہ کنندگان میں 05 سماعت کے آلات ، منظوری کے خطوط ، 2 کاٹنے والی مشینیں ، نصابی کتابیں ، یونیفارم اور بیبی کٹس وغیرہ بھی تقسیم کیں ۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سرمد حفیظ نے متعلقہ افراد سے کہا کہ وہ مقامی سطح پر روزگار کے مواقع پیدا کرنے کے پروگراموں کو ترجیح دیں ۔ انہوں نے فنکشنل پراجیکٹس کی بحالی کی بھی ہدایت دی ۔ اس موقع پر چئیر مین ڈی ڈی سی، وائس چئیر مین ڈی ڈی سی ، بی ڈی سی ، صدر ایم سی بانڈی پورہ ، صدر ایم سی سنبل اور حاجن ، صدر سرپنچ ایسوسی ایشن نے ضلع کے مختلف مسائل کو پیش کیا ۔ سیکرٹری نے تمام حقیقی شکایات کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی یقین دہانی کرائی ۔










