drrons

سرحدوں پر ڈرون کی بڑھتی سرگرمیوںکے بیچ ایک مرتبہ پھر سانبہ سیکٹر میں ڈرون نمودار

سرینگر //جموں میں سرحدوں پر ڈرون کی بڑھتی سرگرمیوںکے بیچ دوران شب ایک مرتبہ پھر سانبہ سیکٹر میں بین الاقوامی سرحد پر پاکستانی ڈرون سرگرمیوں کے بعد بی ایس ایف نے فائرنگ کی جس کے بعد ڈرون واپس بھاگ گیا ۔ ڈرون کی نقل و حمل دیکھنے کے بعد سرحدی علاقوں میں بڑے پیمانے پر تلاشی آپریشن شروع کر دیا گیا ہے ۔ سی این آئی کے مطابق بی ایس ایف نے سانبہ ضلع کے منگو چک گاؤں میں سنیچروار اور اتوار کی درمیانی رات کو بین الاقوامی سرحد پر ایک مشتبہ پاکستانی ڈرون پر گولیاں چلائیں جس کے نتیجے میں وہ واپس بھاگ گیا۔بی ایس ایف کے مطابق دوران شب جموں میںبین الاقوامی سرحد پر سانبہ سیکٹر میں بین الاقوامی سرحد پر مشتبہ ڈرون کی ڈگمگاتی ہوئی روشنی دیکھی گئی۔انہوں نے کہا کہ وہاں تعینات بی ایس ایف اہلکاروں نے فضا میں تین سو فٹ کی اونچائی پر گردش کر رہی اس چیز کی طرف گولیاں چلائیں جس کے نتیجے وہ واپس چلی گئی۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی طرف سے ڈورنز کے ذریعے اسلحہ و گولہ بارود اسمگل کرنے کی کوششوں کو ناکام بنانے کے لئے سیکورٹی فورسز انتہائی چاک وچوبند ہیں۔ڈورن کی واپسی کے بعد بی ایس ایف نے پورے علاقے کو محاصرے میںلیکر وہاں تلاشی کارورائی عمل میںلائی اور یہ دیکھنے کی کوشش کی جا رہی تھی کہ کہیں ڈرون نے اسلحہ یا دیگر سامان تو نیچے نہیں پھینکا ہے ۔ یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ جموں میں سرحدوں پر مسلسل ڈرون کی سرگرمیاں دیکھنے کو مل رہی ہے اور کئی بار جموں میں کنٹرول لائن پر ڈرون کے ذریعے گرآئی گئی آئی ای ڈیز بر آمد کر لی گئی ہے ۔