سرحدوں پر ڈرون کی بڑھتی سرگرمیاں ، بی ایس ایف کی ایک بار پھر ڈرون پر فائرنگ

سرینگر//سرحدوں پر بڑھتی ڈرون سرگرمیوں کے بیچ سرحدی حفاظتی فورس ( بی ایس ایف ) نے دعویٰ کیا ہے کہ پنجاب میں بین الاقوامی سرحد پر تلاشی آپریشن کے دوران بھاری مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود بر آمد کر لیا گیا ہے ۔ سی این آئی کے مطابق بین الاقوامی سرحدپر ڈرون کی سرگرمیاں ایک طرف بڑھ رہی ہے جس کے بعد سرحدوں پر ہائی الرٹ جاری کر دیا گیا ہے ۔ بی ایس ایف کا کہنا ہے کہ پنجاب میں بین الاقوامی سرحد کے ساتھ پاکستانی ڈرون کے ذریعے گرائے گئے ہتھیاروں اور گولہ بارود کا ایک ذخیرہ ضبط کیا گیا ۔ بی ایس ایف ترجمان نے بتایا کہ بی ایس ایف کے دستوں نے 17اور 18جنوری کی درمیانی رات کو گورداس پور ضلع کے اونچہ تکلا سرحدی گاؤں کے علاقے میں ’’پاکستان سے آنے والے مشتبہ ڈرون ‘‘ کی گنگناتی آواز سنی۔انہوں نے کہا کہ بی ایس ایف پارٹی نے مشتبہ ڈرون کی سمت فائرنگ کی اور زمین پر کسی چیز کے گرنے کی آواز سنی۔ترجمان نے کہا کہ علاقے کی تلاشی لی گئی، جو کہ ایک زرعی کھیت ہے، جس کے نتیجے میں ایک پیکٹ برآمد ہوا جس میں چار چینی ساختہ پستول، آٹھ میگزین اور 47 گولیوں کے راؤنڈ تھے۔ذرائع نے تبایا کہ ہتھیار ایک مشتبہ پیکٹ میں بند تھے جنہیں کھولنے پر 4 پستول (چائنا میں بنی ہوئی)، 8 میگزین اور 47 رائونڈ برآمد ہوئے۔ بی ایس ایف نے مزید کہا کہ چوکس بی ایس ایف کے دستے ایک بار پھر ڈرون کے ذریعے ممنوعہ اشیاء کی اسمگلنگ کے اسمگلروں کے مذموم عزائم کو ناکام بنانے میں کامیاب ہو گئے۔ خیال رہے کہ اس سے قبل بھی سرحدوں پر کئی بار بی ایس ایف نے ایک مشتر کہ کارروائیوں کے دوران کہیں مرتبہ بھاری مقدار میںا سلحہ و گولہ بارود بر آمد کرنے کے علاوہ ڈرون بھی گرائیں ۔