ستیش شرما نے محکمہ لیگل میٹرالوجی کے کام کاج کا جائیزہ لیا

ستیش شرما نے محکمہ لیگل میٹرالوجی کے کام کاج کا جائیزہ لیا

جموں//وزیر برائے ایف سی ایس اینڈ سی اے ، ٹرانسپورٹ ، یوتھ سروسز اینڈ اسپورٹس ، انفارمیشن ٹیکنالوجی ، سائنس اور ٹیکنالوجی ، اے آر آئی اینڈ ٹریننگس ستیش شرما نے آج نروال میں لیگل میٹرولوجی ڈیپارٹمنٹ کے دفتر کا اچانک دورہ کر کے محکمہ سازی کا گہرائی سے جائیزہ لیا ۔ کنٹرولر لیگل میٹرولوجی نے محکمانہ سرگرمیوں کا ایک تفصیلی جائیزہ پیش کیا ۔ پاور پوائینٹ پریزنٹیشن میں انہوں نے لیگل میٹرالوجی ایکٹ اور قواعد کی دفعات کو نافذ کر کے صارفین کے حقوق کی حفاظت کیلئے محکمہ کی شراکت پر روشنی ڈالی ۔ وزیر موصوف نے لیگل میٹرالوجی ٹیم کے فعال نقطہ نظر اور شیڈول سے پہلے اہداف کے حصول کیلئے تعریف کی ۔ انہوں نے تجارتی لین دین میں درستگی کی اہمیت پر زور دیا ۔ وزیر موصوف نے روزمرہ کے صارفین کی حفاظت میں محکمہ لیگل میٹرالوجی کے اہم کردار کا بھی اعادہ کیا ۔ انہوں نے لیگل میٹرالوجی کمپلیکس کا ایک چکر لگایا اور ثانوی معیار کی لیب کا بھی معائینہ کیا ۔