جموں//وزیر اعلیٰ کی ہدایت کے مطابق پہلگام میں دہشت گردی کے حملے کے پیش نظر جموں و کشمیر یو ٹی سے باہر ملک کے دیگر حصوں میں جموں و کشمیر کے زیر تعلیم طلبا اور کاروباری افراد کے مابین سیکورٹی کا احساس پیدا کرنے کیلئے اور طلباء ، کاروباری افراد کے مسائل کو سُننے کیلئے وزیر فوڈ و سول سپلائیز اور کھیل دہرا دون پہنچے ۔ اپنے دورے کے دوران وزیر جموں و کشمیر سے تعلق رکھنے والے طلباء اور کاروباری افراد کے ساتھ بات چیت کرنے کیلئے دستیاب ہوں گے ۔ تمام دلچسپی رکھنے والے طلباء کے گروپ ، تاجر ، جموں و کشمیر کے دیگر افراد جو وزیر سے ملنا چاہتے ہیں ان سے درخواست کی جاتی ہے کہ وہ فون نمبرات 9906204222,9419180515 اور9796491417 پر رابطہ قائم کریں ۔










