بانڈی پورہ / /پرنسپل سیکرٹری اسکل ڈیولپمنٹ ڈپارٹمنٹ ڈاکٹر اصغر حسن سامون نے ضلع کے کئی تعلیمی اداروں اور اسکل ڈیولپمنٹ اداروں کا دورہ کیا اور دیگر ترقیاتی کاموں کے علاوہ تعلیمی سرگرمیوں کا جائیزہ لیا ۔ ان کے ہمراہ ڈپٹی کمشنر بانڈی پورہ ڈاکٹر اویس احمد ، ایس ایس پی محمد زاہد ، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کمشنر علی افسار خان ، جوائینٹ ڈائریکٹر پلاننگ امتیاز احمد ، ضلعی افسران اور پی آر آئی ممبران بھی تھے ۔ ڈاکٹر سامون نے کرشی وگیان کیندر پٹو شائی بانڈی پورہ سے اپنے دورے کا آغاز کیا اور سائینسدانوں اور دیگر عملے سے بات چیت کی ۔ انہوں نے پرنسپل سیکرٹری کو زراعت کے مختلف شعبوں میں ہونے والی تحقیقی سرگرمیوں کے بارے میں جانکاری دی ۔ عہدیداروں نے بتایا کہ کے وی کے ضلع کے کسانوں کو جدید زرعی تکنیک کے ساتھ کے وی کے کے کھیتوں میں عملی تربیت کے ساتھ تربیت دیتا ہے تا کہ کسان بہتر پیداوار کو یقینی بنانے کیلئے ان تکنیکوں کو اپنے کھیتوں میں دہرائیں ۔ انہوں نے متعلقہ افراد سے کہا کہ وہ مختلف تجارتوں میں کامیاب نوجوانوں کی شمولیت کیلئے پروگراموں کو متنوع بنائیں ۔ ڈاکٹر سامون نے گورنمنٹ ڈگری کالج بانڈی پورہ کا بھی دورہ کیا اور طلباء کیلئے براؤزنگ سنٹر کا افتتاح کیا ۔ انہوں نے طلباء سے بات چیت کے علاوہ کالج کے جاری باڑ لگانے کے کام اور مختلف شعبہ جات کا بھی معائینہ کیا ۔ انہوں نے گورنمنٹ پولی ٹیکنک کالج بانڈی پورہ کا بھی دورہ کیا اور ادارے کی تعلیمی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ مرمت اور تزئین و ارائش کے کاموں کا بھی جائیزہ لیا ۔ انہوں نے نئے قائم شدہ کمپلیکس میں جاری تعمیراتی کاموں کا معائینہ کیا اور عملے اور طلباء سے بات چیت کی ۔ بعد میں پرنسپل سیکرٹری نے منی سیکرٹریٹ بانڈی پورہ کا بھی دورہ کیا اور ممکن اسکیم سے استفادہ کرنے والوں کو 13 گاڑیوں کی چابیاں سونپیں ۔ انہوں نے محکمہ سوشل فارسٹری کی طرف سے شروع کی گئی سیزن کی شجرکاری مہم کا بھی آغاز کیا ۔ انہوں نے مختلف اسکیموں کے تحت کسانوں میں زرعی آلات بھی تقسیم کئے جن میں حلقہ پنچائت چٹے بندی کیلئے فرش پیسنے والی مشین بھی شامل ہے ۔ ڈاکٹر سامون نے محکمہ سماجی بہبود کی جانب سے مختلف فلاحی اسکیموں کے تحت فراہم کردہ خصوصی طور پر معذور افراد کو 7 اسکوٹیز بھی حوالے کیں ۔گرلز ہائیر سکینڈری اسکول بانڈی پورہ کے اپنے دورے کے دوران ڈاکٹر سامون نے پدم شری ایوارڈ یافتہ فیصل علی اور حال ہی میں اعلان کردہ بورڈ امتحان کے ہونہار طلباء کو مبارکباد دی ۔ انہوں نے ہونہار بچوں میں نقد انعامات اور یادگاری نشانات تقسیم کئے ۔ ضلع ہسپتال بانڈی پورہ کے اپنے دفورے کے دوران ڈاکٹر سامون نے لوگوں کو فراہم کی جا رہی صحت کی سہولیات کا جائیزہ لیا اور مریضوں سے بات چیت کی ۔ بعد ازاں پرنسپل سیکرٹری نے منی سیکرٹریٹ میں افسران کی میٹنگ کی صدارت کی اور ضلع کی ترقیاتی سرگرمیوں کا جائیزہ لیا ۔ ڈپٹی کمشنر نے مختلف جاری ترقیاتی پروجیکٹوں کے بارے میں اور مختلف شعبوں میں کارکردگی کے بارے میں اجلاس کو آگاہ کیا ۔ ڈاکٹر سامون نے ڈسٹرکٹ کیپیکس پلان 2021-22 کے تحت تجاویز کا جائیزہ لیا جس میں رواں مالی سال میں مکمل ہونے والے پروجیکٹوں کی فزیکل سٹیٹس بھی شامل ہیں اور مختلف محکموں کی جانب سے شروع کئے گئے ترقیاتی پروجیکٹوں کی پیش رفت کا جائیزہ لیا ۔ اس موقع پر بات کرتے ہوئے پرنسپل سیکرٹری نے کہا کہ یو ٹی انتظامیہ تمام ترقیاتی پروجیکٹوں /کاموں کو ایک مقررہ وقت کے اندر مکمل کرنے کو یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہے اور متعلقہ افسران پر زور دیا کہ وہ ان کیلئے جاری کاموں کی رفتار کو تیز کرنے کیلئے ہر ممکن اقدامات کریں ۔ بعد ازاں ڈاکٹر سامون نے عوامی وفود سے بھی بات چیت کی جن میں پی آر آئی ممبران بھی شامل تھے جنہوں نے پرنسپل سیکرٹری کو مختلف مسائل سے آگاہ کیا اور ان کی شکایات کے حل کیلئے ان سے مداخلت کی درخواست کی ۔










