مہلوکین میں 12کشمیری مسلمان 2قلیتی برادری، ایک ہندو ٹیچر، بینک منیجر ،شراب کی دکان کا ملازم شامل
سرینگر//وادی کشمیر میں سال2022میں اب مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے الگ الگ واقعات میں 18شہری مارے گئے ہیں مہلوکین میں 12 کشمیری مسلمان، دو اقلیتی برادری، ایک ہندو ٹیچر، راجستھان کا ایک بینک منیجر اور شراب کی دکان کا ملازم شامل ہیں۔کشمیر نیوز سروس کے مطابق25 فروری کو شہری جس کی شناخت شکیل احمد خان ساکن شوپیاں کے طور پر ہوئی تھی، امشی پورہ شوپیاں میں ایک گولی باری کے دوران مارا گیا، جس میں دو عسکریت پسند بھی مارے گئے۔2 مارچ کو ایک پنچ محمد یعقوب ڈار ساکنہ کلپورہ سریندرو کولگام کے طور پر کی گئی تھی کو اس کی رہائش گاہ پر گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔6مارچ کو امیرا کدل سری نگر میں ایک گرینیڈ حملے میں محمد الصام اور رفیعہ جان نامی دو افراد مارے گئے۔9 مارچ کو سری نگر کے کھون موہ علاقے میں پی ڈی پی کے ایک سرپنچ سمیر بھٹ کو قتل کر دیا گیا۔11مارچ کو اوڈورہ کولگام کے سرپنچ شبیر احمد میر کو ان کی رہائش گاہ کے قریب قتل کر دیا گیا۔21 مارچ کو گوٹی پورہ بڈگام میں ایک شہری تجمل محی الدین مارا گیا۔27 مارچ کو ایک طالب علم عمر احمد ڈار کو اس کے ایس پی او بھائی کے ساتھ چڈی بگ بڈگام میں اس کی رہائش گاہ پر قتل کر دیا گیا۔13 اپریل کو کولگام کے ککران میں ایک کشمیری راجپوت شخص ستیش کمار سنگھ کو اس کے گھر کے اندر گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا تھا۔15 اپریل کو ضلع بارہمولہ کے پٹن علاقے میں ایک آزاد سرپنچ منظور بنگرو کو عسکریت پسندوں نے قتل کر دیا۔10 مئی کو پنڈوشن شوپیاں میں ایک تصادم کے دوران کراس فائرنگ میں ایک شہری شاہد گنائی مارا گئی12 مئی کو ریونیو ڈیپارٹمنٹ میں کام کرنے والے کشمیری پنڈت راہول بھٹ کو تحصیل دفتر چاڈورہ بڈگام میں عسکریت پسندوں نے قتل کر دیا۔15مئی کو ترکوانگم کے رہنے والے صہیب گنائی اپنے آبائی گاؤں میں ایک مقابلے کے دوران کراس فائرنگ میں مارے گئے۔15 مئی کو رنجیت سنگھ بارہمولہ میں شراب کی دکان پر ملازم تھا جب شراب کی دکان کے اندر دستی بم پھینکا گیا۔26مئی کو ہشرو چڈورہ کی ٹی وی آرٹسٹ امرینہ بھٹ کو ان کے گھر میں قتل کر دیا گیا۔۱۳ مئی کو گوپال پورہ کولگام میں سانبہ سے تعلق رکھنے والے رجنی نامی ہندو ٹیچر کو عسکریت پسندوں نے قتل کر دیا۔2 جون کو راجستھان سے تعلق رکھنے والے ایلاکائی دیہاتی بینک کے ایک بینک منیجر وجے کمار کو ان کے دفتر میں قتل کر دیا گیا۔2جون کو بڈگام کے چاڈورہ میں دو مہاجر مزدوروں کو گولی مار دی گئی۔ ان میں سے ایک کی شناخت دلخش ساکن بہار کے طور پر ہوئی ہے زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔










