ڈرون کے ذریعے آئی ڈیز گرانے کے بعدجموںمیں کرایہ داروں کی تفصیلات جمع کرنے کی ہدایت
سرینگر//سالانہ امر ناتھ یاترا 2022کو خوش اسلوبی اور احسن طریقے سے انجام دینے کے لئے پوری یوٹی میںبڑے پیمانے پر سیکورٹی کا لا مثال بدو بست کیا گیا ہے جہاں سرینگر جموںشاہراہ فورسز کی اضافی نفری کو تعینات کیا گیا ہے وہی دوسری جانب تلاشی مراکز میں اضافے کے ساتھ ساتھ ناکوںکی تعداد بڑھا دی گئی ہے ۔ اس دوران گزشتہ دنوں ڈورن کے ذریعے بارودی سرنگیں گرانے کے بعد جموں عارضی طور رہائش پزیر لوگوں کو تفصیلات پولیس میںجمع کرنے کی ہدایت دی گئی ہے ۔کشمیر نیوز سروس کے مطابق 3سال کے لمبے وقفے کے بعد سالانہ امر ناتھ یاترا شروع ہو رہی ہے اس دوران اس یاترا کو احسن طریقے سے انجام دینے کے لئے پوری یوٹی میں حفاظت کے سخت ترین انتظامات کئے گئے ہیں۔اس دوران پولیس اور فورسز نے اس حوالے سے جموں سے ہی حفاظتی انتظامات شروع کئے ہیں ۔نمائندے نے جموں سے اطلاع فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ جموں شہر کے ساتھ ساتھ سرینگر جموں شاہراہ پر ناکوں اور چکنگ مراکز میں اضافہ کیا گیا ہے جہاں ہر آنے اور جانے والے کی بڑے پیمانے پر تلاشی جا رہی ہے جبکہ سرینگر سے جموں اور جموں سے سرینگر آنے والی گاڑیوں کی بھی باریک بینی سے تلاشی لی جا رہی ہے ۔نمائندے نے ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا ہے کہ گزشتہ روز جموں کے ایک علاقے میں ڈرون کے ذریعے بارودی سرنگیں گرائے گئے ہیں جن کو فورسز نے بر وقت کارروائی کر کے ناکارہ بنا دیا ہے جبکہ مزید حفاظتی انتظامات کے تحت جموں میں ان مکان مالکان کو کرایہ داروں کے تفصیلات جمع کرنے کی ہدایت دی گئی ہے ۔پولیس ذرائع نے بتایا ملک دشمن عنصر کے منصوبوں کا ناکام بنانے کے لئے تمام طرح کی تیاریاں کر لی گئی ہیں جبکہ وادی میں پہلے ہی اضافی نفری کو یہاں تعینات کیا گیا ہے بتایا جاتا ہے کہ فورسز کی ایک بڑی تعداد کو عسکریت کے اعتبار سے حساس جنوبی کشمیر میں تعینات کیا گیا ہے ۔جہاں جموں میں اس طرح کی کارروائیاں انجام دی جا رہی ہے وہیں دوسری جانب سے وادی میں بھی دن اور رات کے دوران تمام علاقوں میں فورسز کا گشت تیز کر دیا گیا ہے ۔یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ پولیس اور سیول انتظامیہ اس طرح سے ہر روز یاترا کے سلسلے میں مٹنگوں کا انعقاد کر رہے ہیں تاکہ یاترا کو احسن طریقے سے انجام دیا جائے ۔گزشتہ ندنوں جموں کے رام بن ضلع میں بھی اس طرح کی ایک میٹنگ منعقد ہوئی ہے جہاں یاترا کے لئے جگہ جگہ پر اضافی نفری کو تعینات کرنے کا اعلان کیا گیا ہے ۔جبکہ منگل کے روز جموںو کشمیر کے سربراہ دلباغ سنگھ نے یاترا کے حفاظتی انتظامات کے سلسلے میں باتل اور دو میل کا دورہ کر کے یہاں حالات کا جائزہ لیا ہے ۔جبکہ انسپکٹر جنرل آف کشمیر پولیس زون نے چند روز پہلے بتایا تھا کہ یاترا کے سلسلے میں ہر روز مٹینگیں طلب کی جاتی ہے جہاں اس یاترا کو بحفاظت انجام دینے کے لئے مل کر کوششیں کی جا رہے ہیں ۔جموں میں گزشتہ ایک ہفتے سے ڈرونز کے ذریعے بارودی مواد کو اس طرف بھیجا گیا اگر چہ سیکورٹی فورسز نے ہمسایہ ملک کے منصوبے کو ناکام بنایا تاہم اس طرح کے منصوبوں کو ناکام بنانے کی طرف سیکورٹی ایجنسیوں کو ہائی الرٹ پر رہنے کی ہدایت دی گئی۔ادھر جموں میں بھی اسی طرح پولیس اور سیول انتظامیہ کی الگ الگ میٹنگ منعقد ہو رہے ہیں تاکہ اس سالانہ یاترا کو احسن طریقے سے انجام دیا جائے ۔یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ یاترا کووڈ کے باعث دو سال بعد منعقد ہو رہی ہے جہاں اب کی بار ریکارڑ توڑ تعداد میں یاترا ہونے کی امید ہے جو 31جون سے شروع ہونے والی ہے یاترا ہر سال ہوتی تھی تاہم کووڈ وبا کے باعث یہ یاترا 2سال کے دوران نہیں ہو سکی ہے










