سابق وزیر اور نیشنل گولڈ میڈلسٹ پاور لفٹر نے لیفٹیننٹ گورنر سے ملاقات کی

جموں//سابق وزیر سکھ نندن چودھری اور جموںوکشمیر کی نیشنل گولڈ میدلسٹ پاور لفٹر محترمہ سور بھی بالی نے آج راج بھون میں لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا سے ملاقات کی۔سکھ نندن چودھری نے لیفٹیننٹ گورنر کو محکمہ دیہی ترقی کے ساتھ کام کرنے والے رجسٹرڈ خوانچہ فروشوں اور سپلائروں کے مختلف مسائل سے آگاہ کیا۔محترمہ سوربھی بالی نے لیفٹیننٹ گورنر کے ساتھ جموںوکشمیر میں کھیلوں کے فروغ اور سپورٹس پالیسی کی عمل آوری سے متعلق مختلف اَمور پر تبادلہ خیال کیا۔