جموں//سابق قانون سازوں کے ایک وفد نے راج بھون میں شیڈول کاسٹ کمیونٹی کی نمائندگی کرتے ہوئے لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا سے ملاقات کی۔ سابق وزیر ڈاکٹر ڈی کے منیال کی قیادت میں وفد کے ارکان نے لیفٹیننٹ گورنر کے ساتھ شیڈول کاسٹ کمیونٹی کی ہمہ جہت ترقی کے لئے یوٹی اِنتظامیہ کی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا۔اُنہوں نے سماجی اِنصاف، خواتین، نوجوانوں کو بااِختیار بنانے اور کمیونٹی کی سماجی و اِقتصادی ترقی کو یقینی بنانے کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور لیفٹیننٹ گورنر کی قیادت والی جموں و کشمیر اِنتظامیہ کا شکریہ اَدا کیا۔وفد نے لیفٹیننٹ گورنر کو پروموشن میں ریزرویشن، جموں میں تعینات ایس سی ملازمین کے لئے جامع ٹرانسفر پالیسی ، ریزرویشن کوٹا میں اِضافہ اور جموںوکشمیر یوٹی میں ایس سی کمیونٹی کے لئے ایک لوک سبھا سیٹ کا ریزرویشن سمیت شیڈول کاسٹ کمیونٹی کے مختلف فلاحی مسائل سے آگاہ کیا۔ اُنہوں نے جموںوکشمیر یوٹی میں ہندوستان۔پاکستان سرحد پر دفاعی تار کے پار واقع زمین کے تمام مالکان کو معاوضے ، پی او جے کے پناہ گزینوں، بے گھر اَفراد اور مغربی پاکستان کے پناہ گزینوں کو زمین کے مالکانہ حقوق اور پی ایم کسان سمان ندھی کے فوائد میں توسیع کا مسئلہ بھی پیش کیا۔لیفٹیننٹ گورنر نے سابق اَراکین اسمبلی کو یقین دِلایا کہ بات چیت کے دوران ان کے ذریعے پیش کردہ مسائل اور مطالبات کے مناسب اَزالہ کریں گے ۔ اِس موقعہ پر ڈاکٹر کے ایل بھگت، پروفیسر جی آر بھگت، نیلم لنگے ، کلدیپ کمار اور ڈی ڈی سی ممبر دھرمیندر کمار بھی موجود تھے۔
’2047تک ترقی یافتہ ہندوستان بنا کر رہیں گے‘، یومِ آزادی پر لال قلعہ کی فصیل سے پی ایم مودی کی 15 بڑی باتیں
’آبی گزرگاہ تہران کے کنٹرول میں‘، آبنائے ہرمز پر قبضہ سے متعلق ٹرمپ کے دعویٰ کو ایران نے پھر کیا خارج
مکہ معاہدے میں مصر کی شمولیت کا امکان!
80ویں یومِ آزادی پر پی ایم مودی نے کی پرچم کشائی، لال قلعہ پر پہلی بار گایا گیا ’وندے ماترم‘
طالبان حکومت کے 5 سال مکمل، افغانستان محفوظ ہوا یا پابندیاں بڑھ گئیں؟
’آئیے! آزادی کی حفاظت کریں‘، یومِ آزادی کے موقع پر کانگریس صدر کھڑگے نے جاری کیا پیغام
میرا کام صرف وکٹیں لینا ہے : عاقب نبی
سری لنکا کے خلاف ہندوستان اسپن کے امتحان کے لیے تیار
ٹرمپ جھوٹا، آبنائے ہرمز میں ہمارا کنٹرول برقرار ہے:ایران
پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ سیاسی و دفاعی میکنزم تشکیل دیں گے










