ضلع ترقیاتی کمشنر کپواڑہ نے ضرورت مندوں اور بے سہارا لوگوں میں کھانے کی اشیاء تقسیم کیں

زچلڈارہ قصبہ سرکارکی نظروں سے اوجھل

ہندوارہ//شمالی قصبہ ہندوارہ سے 12کلومیٹر دور زچلڈارہ راجوار قصبہ میں بنیادی سہولیات کا فقدان ہے اور قصبہ میں صاف صفائی اور ڈرینج سٹم نہ ہونے اور باتھ رومز نہ ہونے کی وجہ سے لوگوں کو دقتوں کا سامنا کرناپڑتا ہے۔جے کے این ایس نامہ نگار طارق راتھر کے مطابقزچلڈارہ میں قصبہ بنیادی سہولیات سے محروم مقامی دکانداروں نے بتایا کہ اس زچلڈارہ قصبے میں نا واشروم ہے نا پیینے کے صاف پانی کا انتظام ہے قصبہ میں ڈرینج سسٹم بھی نہیں ہے جس وجہ سے ان دکانداروں کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے ادھر ٹرانسپورٹ سے وابستہ افراد نے بتایا کہ زچلڈارہ میں گاڑیوں کے لئے کوئی مخصوص جگہ نہیں ہے اور گاڑیوں کو سڑکوں پر کھڑا کرنا پڑتا ہے،جو ان کیلئے ایک پریشانی بن جاتی ہے ۔ مقامی لوگوں نے بتایا اس متذکرہ قصبہ کے سرکاری دفاتربھی رینٹ بلڈنگوں میں کام کررہے ہیں جو بلڈنگیں کافی خستہ بھی اور پرانی ہے۔ انہوں کہاکہ کئی بار حکام کے نوٹس میں یہ مسلہ لایالیکن ہماری اس آگاہی کا کچھ نہیں ہوا انہوں نے ایک بار پھر حکام بالا ضلع انتظامیہ سے مانگ دہرائی کہ زچلڈارہ قصبہ کی طرف دھیان دیا جائے۔