ٹریکٹر اور ٹیلر والوں کیخلاف کاروائی ہوگی:ایگریکلچر آفیسر کپوارہ نذیر احمد
ہندوارہ//وادی بھر میںاگرچہ کھیتی باڈی اور زمینداری کا سیزن زور شور سے جاری ہے وہیں کسانوں کو اپنی زرعی زمین کھتی تیار کرنے کیلئے ہل چلانے اور ٹریکٹر کا استعمال کرنا پڑتا ہے ۔جے کے این ایس نامہ نگار طارق راتھر کے مطابق بدقسمتی کا عالم یہ ہے کہ ٹریکٹر اور ٹیلر سے زمین میں ہل چلانے والوں ان ٹریکٹر اور ٹیلر والوں نے لوٹ مچا کے رکھ دی ہے اپنی من مانی کی ریٹ لگا رہے ہیں۔ منٹوں اور گھنٹوں کے حساب سے کسانوں کو دو دو ہاتھوں سے لوٹ رہے ہیں اور یہ ٹریکٹر اور ٹیلر والے اپنی مرضی کے مطابق ریٹس وصول کررہے ہیں ۔کسانوں نے حکام اور محکمہ ایگریکلچر کے اعلی افسران سے گزارش کی کہ وہ زمین کی کاشت کے لیے زرعی ہل چلانے کے نرخوں کا اعلان کرے کیونکہ ٹریکٹر والے اپنی مرضی کے مطابق قیمتیں وصول کر رہے ہیں جو کسانوں کے ساتھ ایک سراسر ناانصافی اور زیادتی ہورہی ہے۔ادھر جب نمائندے ایگکلچر آفیسر کپوارہ سے فون پر بات کی انہوں نے ہماری نوٹس میں یہ شکایت پہلی ہی آئی ہے اور اس پر ہم کاروائی کررہے ہیں ہم نے لیٹر نکال دی ہے اور جلدی ہی اس پر کاروائی ہوگی اور مقرر ریٹ کا بھی اعلان کیا جائے گا۔










