اَتل ڈولو نے کورس کے ماڈیولز کے آخری مراحل کا جائزہ لیا
جموں// ایڈیشنل چیف سیکرٹری محکمہ زرعی پیداوار اَتل ڈولو نے سول سیکرٹریٹ میں زراعت اور اس سے منسلک شعبوں میں ہولیسٹک ایگر ی کلچر ڈیولپمنٹ پلان ( ایچ اے ڈی پی ) کے تحت ہنرمندی کی نشو و نما اور سکل کورسز کے ڈیزائن پر تبادلہ خیال کرنے کے لئے ایک میٹنگ کی صدارت کی۔میٹنگ کا مقصد مشن کی مؤثر عمل آوری کو یقینی بنانا تھا جس کا مقصد اَگلے پانچ برسوں میں تقریباً 2.5 لاکھ تعلیم یافتہ نوجوانوں کو ہنر کی تربیت فراہم کرنا ہے۔میٹنگ میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری نے اِس بات کو یقینی بنانے کے لئے اہمیت پر زور دیا کہ فراہم کئے جانے والے کورسز مقامی علاقے اور آب و ہوا سے مطابقت رکھتے ہیںاور اُنہوں نے ہدایت دی کہ کورس کا مواد متعدد مقامی زبانوں دیگر معاونت جیسے سب ٹائٹلز اور وائس اوور میں فراہم کیا جائے ۔اُنہوں نے سکاسٹ کے تجویز کردہ 57 کورسز میں سے کم اَز کم نصف کو بذریعہ آن لائن موڈ وسیع تر رَسائی کے لئے ترجیحی بنیادوں پر دستیاب کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔میٹنگ میں سکل ڈیولپمنٹ پروگرام کے مختلف پہلوئوں کا احاطہ کیا گیا جس میں کورسز ، کورس ماڈیولز ، لیکچرز اور ہدایات کے طریقے شامل ہیں ۔ اَتل ڈولو کو جانکاری دی گئی کہ ریسورس پرسنز اور کورس کوآرڈی نیٹر کی نشاندہی کی گئی ہے اور یہ ہنرمندی مختلف ماڈیولز پر مشتمل ہیں جن میںسکلنگ، بزنس ، فنڈنگ اور سکیمیں اور بزنس پلان پر شامل ہیں۔پروگرام کے تحت جن شعبوں کو تربیت دی جائے گی ان میں بیجوں اور بیجوں کی اَفزائس ، سبزیوں اور غیر ملکی سبزیوں کی ترقی ، زراعت کی مارکیٹنگ، خوشبو دار اور ادویات کے پودے، خاص فصلیں جیسے کالا زیرہ اور زعفران، اپیکلچر، تیل کے بیج او رغذائی اجزأ ،مربوط کاشتکاری کا نظام ، مشروم کاشت ، ایف پی اوز کی تشکیل ، گوشت ، مچھلی اور پولٹری کی پیدوار اور پروسسنگ اور چارے کے وسائل کی ترقی شامل ہیں۔میٹنگ میں آئی آئی ایم جموں کی طرف سے مینجمنٹ او رمارکیٹنگ سے متعلق مہارتیں فراہم کرنے کی تجویز بھی پیش کی گئی ہے۔اَتل ڈولو نے ہدایت دی کہ اِس مہینے کے اَندر پورے سکل پلان او رلرننگ مینجمنٹ سسٹم کو حتمی شکل دی جائے اور اس کے بعد تمام مراحل کا کیلنڈر جاری کیا جائے ۔اُنہوں نے پروگرام کی تاثیر کو یقینی بنانے کے لئے کورسز میں سرٹیفکیشنزکو شامل کرنے پر بھی زور دیا۔میٹنگ میں سیکرٹری پروڈکشن ڈیپارٹمنٹ شبنم کاملی ، جموں کے اَفسران بشمول ڈائریکٹر زراعت کے کے شرما ، ڈائریکٹر ہارٹی کلچر رام سیواک ، ڈائریکٹر اینمل ہسبنڈری شبھراشرما اور ڈائریکٹر شیپ ہسبنڈری کرشن لال نے شرکت کی۔ کشمیر سے وائس چانسلر سکاسٹ کشمیر اور متعلقہ اَفسران نے عملی طورپر میٹنگ میں حصہ لیا۔










