ریحانہ بتول نے کشمیر ہاٹ میں میگا جاب میلے کا اِفتتاح کیا

ریحانہ بتول نے کشمیر ہاٹ میں میگا جاب میلے کا اِفتتاح کیا

سری نگر//سیکرٹری محنت و روزگار ریحانہ بتول نے کشمیر ہاٹ میں دیش بھگت یونیورسٹی پنجاب کے اِشتراک سے ایک روہ میگا جاب میلے کا اِفتتاح کیا۔ روزگار کے متلاشیوں کی طرف سے زبردست ردِّعمل ملا ۔ زائد اَز 11,000 روزگار کے متلاشیوں نے آن لائن رجسٹریشن کی اور جاب میلے میں حصہ لیا۔تقریب میں زائد اَز 7000 اَسامیاں رکھنے والی 205کمپنیوں نے شرکت کی جن میں قومی سطح کی 25 کمپنیاں شامل تھیں۔ اِس کے علاوہ خود روزگار سکیموں پر عمل در آمد کرنے والے تمام سرکاری محکمے بھی اَپنی اَپنی سکیموں کے بارے میں بیداری پیدا کرنے کے لئے تقریب میں موجود تھے۔اِس موقعہ پر ڈائریکٹر ایمپلائمنٹ نثار احمد وانی ، ڈائریکٹر ایمپلائمنٹ جموں شیبا عنایت ، ڈپٹی ڈائریکٹر ڈی اِی اینڈ سی سی سری نگر منیش منہاس اور محکمہ کے دیگر اَفسران بھی موجود تھے۔سیکرٹری نے آجروں کے سٹالوں کا ایک چکر لگایا اور مختلف کمپنیوں کی صنعتی نمائندوں کے ساتھ اِستفساری گفتگو کی۔ دوران گفتگو اَنجمنوں کے نمائندوں نے مختلف صنعتی شعبوں میں زیادہ سے زیادہ اُمید واروں کو ایڈجسٹ کرنے کے لئے درکامہارت اور تربیت پر روشنی ڈالی ۔ اُنہوں نے بھرتیوں سے متعلق اُنہیں درپیش مختلف مسائل پر بھی روشنی ڈالی تاکہ مسائل کو حل کرنے اور ان کی بھرتی کے عمل کو آسان بنانے کے لئے ضروری اَقدامات کئے جائیں ، روزگار کی فراہمی حکومت کی اوّلین ترجیح ہے ۔ سیکرٹری موصوف نے یقینی بنایا کہ جموں و کشمیر میں بے روزگاری کی شرح کو کم کرنے کے لئے تمام ضروری اقدامات کئے جائیں گے۔ریحانہ بتول نے مزید اِس طرح کی تقریبات کے اِنعقاد پر زور دیا اور خود روزگار سکیموں اور استعداد کار میں اِجافے کے اقدامات سے روزگار کے ہر ممکن مواقع پیدا کرنے پر زور دیا تاکہ روزگار کے متلاشیوں کے لئے روزگار کے زیادہ سے زیادہ مواقع دستیاب ہوں۔اِس موقعہ پر ڈائریکٹر ایمپلائمنٹ نے کہا کہ اِس پلیٹ فارم کا مقصد روزگار کے متلاشیوں اور آجروں کے درمیان گیپ کو ختم کرنا ہے جو کہ خواہشمند اَفراد کو فائدہ مند روزگار حاصل کرنے کا موقعہ فراہم کرتا ہے۔سیکرٹری موصوفہ نے ایل اینڈ اِی کی جانب سے 32 موقعہ پر جاب آفر لیٹر تقسیم کئے گئے ، مختلف کمپنیوں کی جانب سے اہلیت اور ضرورت کی بنیاد پر 4300 کے قریب اُمید واروں کو دوسرے رائونڈ کے لئے شارٹ لسٹ کیا گیا ، تقریب کے دوران زائد اَز 2000 رجسٹریشن بھی کی گئی اور مختلف اُمید واروں کو سکل ڈیولپمنٹ کورسوںکے لئے رجسٹر کیا گیا۔اِس موقعہ پر کشمیر چیمبر آف کامرس اینڈ اِنڈسٹری ، ٹوراِزم سیکٹر، ایڈونچر ٹوراِزم ، ٹریول اینڈ ٹور ایسو سی ایشن آف کشمیر ، پرائیویٹ سکول ایسو سی ایشن آف کشمیر ، صدر کھنموہ اِنڈسٹریل ایسو سی ایشن ، پرائیویٹ ہسپتال ایسو سی ایشن آف کشمیر کے نمائند ے موجود تھے۔سیکرٹری موصوفہ نے کہا کہ محکمہ نے مارکیٹ کی طلب کے مطابق مختلف شعبوں میں اِس طرح کی سکل ٹریننگ کا عمل پہلے ہی شروع کیا ہے۔