رِیاسی// ضلع انتخابی آفیسرریاسی وشیش مہاجن نے آج سیاسی جماعتوں کے نمائندوں سے ملاقات کی تاکہ اُنہیں اِنتخابی ضابطہ اَخلاق کے بارے میں جانکاری دی اور اِنتخابی عمل کو آسان او ر شفاف بنانے کے لئے طے شدہ طریقۂ کار پر تبادلہ خیال کیا۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کلبھوشن کھجوریہ و نوڈل آفیسر برائے کوڈ آف کنڈکٹ نے شرکا ٔکو ضابطہ اخلاق کے بارے میں بریف کیا اور اِنتخابی مہم کے اخلاقی طریقوں پر عمل کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ڈسٹرکٹ ٹریجریری آفیسر قمر رحمان ونوڈل آفیسرایکس پنڈیچر کی نگرانی نے انتخابی مہم میں مالی شفافیت کی اہمیت کو اُجاگر کیا۔ مزید برآں ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر ناصر احمدو نوڈل آفیسر میڈیا نے سیاسی جماعتوں کے نمائندوں کو میڈیا سرٹیفکیشن کے عمل کے بارے میں جانکاری دی اور اِنتخابی عمل کی منصفانہ اور غیر جانبدارانہ کوریج کو یقینی بنانے میں میڈیا کے کردار پر زور دیا۔ڈی اِی او نے سیاسی جماعتوں پر زور دیا کہ وہ آزادانہ، منصفانہ اور پُراَمن اِنتخابات کے اِنعقاد کے لئے اِنتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں۔ اُنہوں نے ماڈل کوڈ آف کنڈکٹ پر عمل پیرا ہونے کی ضرورت پر زور دیا کہ وہ اِنتخابی عمل کے دوران جمہوری اَقدار کو برقرار رکھیں۔میٹنگ میں متعدد سیاسی جماعتوں کے نمائندوں نے شرکت کی اور ایم سی سی کے رہنما خطوط اور اِی سی آئی کی طرف سے مقرر کردہ دیگر تمام اَصولوں اور رہنما خطوط پر عمل کرنے میں اَپنے مکمل تعاون کا یقین دِلایا۔میٹنگ میں پی او پوشن محمد انور بانڈے، اے سی آر انشومالی شرما، ڈپٹی ڈِی اِی او راکیش کمار، بی ڈی او ریاسی اور سیاسی جماعتوں کے نمائندے بھی موجود تھے۔










