نا انصافی پر مبنی حکم نامے کو واپس لینے کے لئے دلی میں جنتر منتر اور سپریم کورٹ تک بھی جائیں گے:ملازم لیڈران
سرینگر//سرینگر میں محکمہ جنگلات،زراعت اور کھیل محکموں میں کام کر رہے سینکڑوں کی تعداد میں نوجوان نے سرکار کے اس حکم نامے کے خلاف زور دار احتجاج کیا ہے جس میں سرکار نے تینوں محکموں کے اسامیو ں کو دوبارہ مشتہر کرنے کا اعلان کیا ہے۔احتجاجی ملازمین نوجوانوں نے بتایا وہ مستقلی کے منتظر تھے تاہم وہ سرکار کے فیصلے پر حیران ہیں ۔کشمیر نیوز سروس کے مطابق اتوار کے روز سینکڑوں کی تعدادنوجوانوں نے جن میں مرد اور خواتین بھی شامل تھے نے جمع ہو کر زور دار احتجاج کیا ہے احتجاج میںشامل نوجوانوں نے اس دوران ہاتھوں میں بینر اور پلے کارڑ اٹھائے تھے جن پر ہمیں انصاف دو ،ظالمانہ حکم نامہ واپس کرو کے نعرے درج تھے۔اس دوران احتجاج میں کئی ملازم لیڈران بھی اس احتجاج میں شامل تھے۔انہوں نے کہا کہ حکومت کا یہ قدم اتہائی غلط اور ظالمنانہ رویے پر مبنی ہے ۔انہوں نے اس حکم نامے کو فوری طور منسوخ کرنے کا زور دار مطالبہ کیا ہے اورتمام ملازمین کو رہبرتعلیم طرز پر مستقل کیا جائے۔اس دوران یہاںایک ملازم لیڈرنے بات کرتے ہوئے بتایا کہ پانچ سال قبل سرکار نے کیبنٹ حکم نامے کے تحت رہبر کھیل،رہبر زراعت اور این وائی سی کو تعینات کیا ہے ۔انہوں نے بتایا رہبر جنگلات کو تین اور چار ہزار روپے پر تعینات کیا گیا ہے جبکہ یہ تمام ملازمین پوسٹ گریجویٹ اور پی ایچ ڈیز ہیں۔جن میں بیشتر نے نیٹ اور سیٹ کیاہے۔جہاں سرکار نے ان کے ساتھ ایگری منٹ کیا ہے کہ5سال کے بعد انہیںمستقل ہونا تھا۔جس حوالے سے سرکار کو کئی بار ریپرزنٹیشن بھی کی ہے جہاں ان کی مستقلی کا وعدہ بھی کیا گیا ہے رہبر جنگلات کے ملازمین کو اسی سال است میں مستقل ہونا تھا۔اسی طرح رہبر کھیل کو بھی مستقل ہونا تھا اور سارے ملازمین مستقلی کے منتظر تھے اور دوسری جانب سرکار کا یہ حکم آیا ہے جس کی وجہ سے ملازمین کے ہوش آڑ گئے ہیں۔انہوں نے اس حکم نامے کو ایک افسوناک حکم نامہ قرار دیا ہے ۔ان محکموں میں کام کرنے والے بیشتر ملازمیں عمر کی حد پہلے ہی پار کر چکے ہیں۔انہوں نے کہا ہم جمہوری طریقے پر اس حکم نامے کے کو منسوخ کرنے کے لئے کوئی بھی قدم جس میں دلی کے جنتر منتر اور سپریم کورٹ کا دروازہ بھی کھٹکھٹا ئیں گے ۔انہوں نے سرکار سے فوری فور اس حکم نامے کو منسوخ کرنے کامطالبہ کیا ہے یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ گزشتہ دونوں سوشل میڈیا پر ایک حکم نامہ جاری کیا گیا ہے جس میں مزکورہ محکموں کے اسامیوں کو ایس ایس بی کے ذریعے سے پر کرنے کے لئے کہا گیا ہے ۔










