roshni scam

روشنی اراضی گھوٹالے 3سابق آئی اے ایس افسران سمیت6ملزمان

سری نگر//عدالت نے 3سابق آئی اے ایس افسروں سمیت 6ملزمان کے خلاف بہت ہی مشہور روشنی اراضی گھوٹالے میں فرد جرم طے کی۔جے کے این ایس کے مطابق اسپیشل جج سی بی آئی سری نگر ایس سی کٹل نے سابق آئی اے ایس افسران بشارت احمد دھر،محبوب اقبال اور اعجاز اقبال کے علاوہ روشنی اراضی گھوٹالے کے دیگر ملزمان مشتاق احمد ملک، اکرم خان اور سجاد پرویزکے خلاف الزامات طے کئے۔ایک مقدمہ زیرایف آئی آر نمبر 26/2015 ابتدائی طور پر ویجی لنس آرگنائزیشن کشمیر ، اب اینٹی کرپشن بیورو (ACB) کشمیر نے درج کیا تھا۔ اسی کے مطابق، سی بی آئی نے20 نومبر 2020کو سابقہ آر پی سی کی دفعہ 120B(مجرمانہ سازش)،420 (دھوکہ دہی) اورجے اینڈ کے پریوینشن آف کرپشن ایکٹ کی دفعہ 5(1)(d) ،جس کو5(2)پڑھاجاتاہے ،کے تحت مقدمہ درج کیا۔مرکزی تحقیقاتی ایجنسیCBI کی طرف سے جمع کئے گئے شواہد سے پتہ چلتا ہے کہ ملزم افسران نے ملزم سے فائدہ اٹھانے والے کے ساتھ مل کر اپنے سرکاری عہدے کا غلط استعمال کیا اور عدالت نے فریقین کو سننے کے بعد کہاکہ پرائم اسٹیٹ کی زمین کے مالکانہ حقوق دے کر ناجائز فائدہ اٹھایا۔