ramban tunnel

رام بن میں منہدم ٹنل سے مزید 4لاشیں برآمد،تعداد 5 تک پہنچی

10میں سے 6ہنوزملبے کے نیچے دے ہوئیے ،بچائو کاروائیاں جاری

سرینگر//سرینگر جموں شاہراہ کے رام بن کے مقام پرمنہدم ٹنل میں دوسرے دن بھی بچاو کارروائیوں کا سلسلہ جاری رہا ہے جس دوران یہاں یہاں ملبہ ہٹانے والے اہلکاروں نے مزید3لاشوں کو برآمد کر لیا ہے اس طرح سے اب تک 4لاشوں کو بر آمد کیا گیا ہے جبکہ10میں سے6افراد ہنوز ملبے کے نیچے دب گئے ہیں۔تاہم دوسری دن بھی یہاں بچاو کارروائیوں کا سلسلہ برابر جاری رہا ہے ۔کشمیر نیوز سروس ( کے این ایس ) کے مطابق ریسکیوٹیموں نے ہفتہ کے روز ضلع رام بن کے علاقے خونی نالہ کے قریب منہدم ہونے والی سرنگ کے ملبے سے مزید تین مزدوروں کی لاشیں نکالی گئی ہیں جبکہ وہاں پھنسے باقی افراد کی تلاش بڑے پیمانے پرجاری ہے۔نمائندے کے مطابق سنیچر تک مندہم ٹنل کے ملبے سے تین لاشوں کو برآمد کیا گیا ہے اور اس طرح 10 لاپتہ مزدوروں میں سے اب تک کل4 لاشوں کو نکالا گیا ہے، باقی چھ افراد کی تلاش تا حال جاری ہے۔ڈپٹی کمشنر رام بن مسرت اسلام نے ایک ٹویٹ میں کہا، “اب تک ملبے سے 4لاشیں نکالی گئی ہیں جن کی شناخت کا پتہ لگایا جائے گا۔ لاشوں کو ضلع ہسپتال، رام بن منتقل کیا جا رہا ہے۔ ڈی سی، ایس ایس پی رام بن امدادی ٹیموں کے ساتھ موقع پرپہنچے ہیں”۔حکام نے بتایا کہ جموں سری نگر قومی شاہراہ پر ایک زیر تعمیر سرنگ کے گرنے کے بعد ملبے کے نیچے پھنسے مزدوروں کو نکالنے کا آپریشن ہفتے کی صبح دوبارہ شروع ہوا جب ایک تازہ مٹی کے تودے گرآیا تھا جس سے گزشتہ شام ریسکیو عمل کو معطل کردیا گیا تھا۔ جموں و کشمیر کے رام بن ضلع میں خونی نالہ کے قریب ہائی وے پر واقع T3 کی آڈٹ سرنگ جمعرات کی رات تقریباً 10.15بجے کام کے آغاز کے دوران ہی ٹنل کا کچھ حصہ گر گیا تھا، جس میں 13مزدور پھنس کر رہ گئے تھے۔ بعد ازاں تین مزدوروں کو زندہ بچا لیا گیا تھا، جن کا علاج مختلف ہسپتالوں میں جاری ہے، جبکہ اب تک 4 لاش بھی نکال لی گئی ہیں، باقیوں کی تلاش کیلئے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔اس دلدوز حادثے کی جمعہ کے روز ایل جی منوج سنہا از کود نگرانی کر رہے تھے ۔