سری نگر//سرینگر جموںو شاہراہ پر رام بن کے مقام ایک ٹرک کھائی میں جا گری ہے جس کے نتیجے میں ٹرک کا ڈرئیور لقمہ اجل بن گیا ہے ۔اسی طرح جموں کے راجوری علاقے میں ایک کار حادثے کی شکار ہوئی ہے جس کے نتیجے میں کار میں سوار خاتون جاں بحق ہوئی جبکہ دیگر دو افراد زخمی ہوئے ہیں ۔کشمیر نیوز سروس کے مطابق رام بن میں سری نگر جموں شاہراہ پر خونی نالے کی نزدیک بدھ کی صبح ایک ٹرک گہری کھائی میں جا گری جس کے نتیجے میں ٹرک ڈرائیور کی برسر موقع ہی موت واقع ہوئی ذرائع نے بتایا کہ ٹرک جموں سے سری نگر جا رہی تھی اور اس میں الیکٹرک کھمبے بھرے ہوئے تھیتاہم ڈارئیور کی شناخت فوری طور معلوم نہیں ہو سکی ۔اس حادثے میں ٹرک مکمل طور تباہ ہوئی ہے ۔پولیس نے واقعے کے حوالے سے ایک کیس درج کر کے مزید تحقیقات شروع کی ہے ۔ادھر جموں و کشمیر کے ضلع راجوری میں بدھ کی صبح ایک سڑک حادثے میں ایک خاتون جاں بحق ہوئی جبکہ دو دیگر مسافر زخمی ہوگئے۔نمائندے نے سرکاری ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ راجوری کے ترالہ ریحان علاقے میں بدھ کی صبح ایک پرائیویٹ گاڑی حادثے کا شکار ہوگئی جس کے نتیجے میں ایک خاتون کی بر سر موقع ہی موت واقع ہوئی جبکہ دو دیگر زخمی ہوگئے۔متوفی خاتون کی شناخت شہناز اختر جبکہ زخمیوں کی شناخت نازیہ اختر اور اخلاق حسین کے بطور ہوئی ہے۔زخمیوں کو علاج و معالجے کے لئے گورنمنٹ میڈیکل کالج راجوری منتقل کیا گیا ہے۔پولیس نے دونوں معاملات کے حوالے سے ایک کیس درج کر کے مزید تحقیقات شروع کی ہیں ۔










