’اب گھر میں گھس کر ماریں گے‘، وزیرِ اعظم مودی کا دہشت گردوں کو دو ٹوک پیغام

راشٹرپتی بھون میں صدر جمہوریہ کے ہاتھوں گورنروں کی کانفرنس کا افتتاح

گورنر کا عہدہ اہم ادارہ ، لوگوں کی فلاح و بہبود میں اہم کردار ادا کرسکتا ہے/ وزیر اعظم نریندر مودی

سرینگر // جمہوریت کے ہموار کام کیلئے یہ بہت ضروری ہے کہ مختلف مرکزی ایجنسیاں تمام ریاستوں میں بہتر تال میل کے ساتھ کام کریں کا اعلان کرتے ہوئے صدر جمہوریہ ہند نے گورنروں کو مشورہ دیا کہ وہ اس بارے میں سوچیں کہ وہ متعلقہ ریاستوں کے آئینی سربراہ کی حیثیت سے اس تال میل کو کیسے فروغ دے سکتے ہیں ۔ اسی دوران وزیر اعظم نریندر مودی نے گورنروں پر زور دیا کہ وہ مرکز اور ریاستوں کے درمیان ایک موثر پل کا کردار ادا کریں۔ سی این آئی کے مطابق صدر جمہوریہ ہند دروپدی مرمو نے راشٹرپتی بھون میں گورنروں کی کانفرنس کا افتتاح کیا۔ اس کانفرنس میں بہت سارے مسائل کا احاطہ کیا جائے گا جو نہ صرف مرکز اور ریاست کے تعلقات کی تشکیل میں اہم کردار ادا کرتے ہیں بلکہ عام لوگوں کیلئے فلاحی اسکیموں کو فروغ دینے میں بھی اہم کردار ادا کرتے ہیں۔اپنے افتتاحی کلمات میں صدر مرمو نے کہا کہ اس کانفرنس کے ایجنڈے میں احتیاط سے منتخب کردہ امور شامل ہیں جو ہمارے قومی مقاصد کے حصول میں اہم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس کانفرنس کے مباحث تمام شرکاء کیلئے ایک بھرپور تجربہ ہوں گے اور ان کے کام کاج میں ان کی مدد کریں گے۔صدر جمہوریہ نے کہا کہ جمہوریت کے ہموار کام کے لیے یہ بہت ضروری ہے کہ مختلف مرکزی ایجنسیاں تمام ریاستوں میں بہتر تال میل کے ساتھ کام کریں۔ انہوں نے گورنروں کو مشورہ دیا کہ وہ اس بارے میں سوچیں کہ وہ متعلقہ ریاستوں کے آئینی سربراہ کی حیثیت سے اس تال میل کو کیسے فروغ دے سکتے ہیں۔صدر مملکت نے کہا کہ معیاری اعلیٰ تعلیم ایک غیر محسوس اثاثہ ہے کیونکہ یہ انفرادی ترقی اور سماجی تبدیلی کے ساتھ ساتھ جدت اور اقتصادی ترقی کو فروغ دیتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ قومی تعلیمی پالیسی میں تعلیمی اداروں کے ایکریڈیٹیشن اور اسسمنٹ کے نظام کو بہتر بنانے پر زور دیا گیا ہے۔ انہوں نے گورنرز پر زور دیا کہ وہ ریاستی یونیورسٹیوں کے چانسلر کی حیثیت سے اپنی حیثیت میں اس اصلاحاتی عمل میں اپنا حصہ ڈالیں۔تقریب کے دوران اپنے خطاب میں، وزیر اعظم نریندر مودی نے گورنروں پر زور دیا کہ وہ مرکز اور ریاست کے درمیان ایک موثر پل کا کردار ادا کریں اور لوگوں اور سماجی تنظیموں کے ساتھ اس انداز میں بات چیت کریں کہ جو لوگ پسماندہ ہیں ان کا ساتھ دیں۔ انہوں نے کہا کہ گورنر کا عہدہ ایک اہم ادارہ ہے جو آئین کے دائرے میں رہتے ہوئے ریاست کے لوگوں کی فلاح و بہبود میں اہم کردار ادا کرسکتا ہے۔