سری نگر//جموں کشمیر راج بھون نے آج سکم کے یوم ریاست کی تقریب کی میزبانی کی۔لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا نے سکم کے عوام کوا ن کے یوم ریاست کے موقعہ پر دِل کی گہرائیوں سے مبارک باد پیش کی۔لیفٹیننٹ گورنر کہا،’’ مشرقی ہمالیہ کے علاقے میں واقع سکم کو قدرت کی فراوانی ، جھیلوں کے تار اور شاندار پہاڑوں میں قدیم خانقاہوں کے دِلکش نظاروں سے نوازا گیا ہے۔‘‘لیفٹیننٹ گورنرنے کہا کہ سکیم ہندوستان کی سب سے خوبصورت ریاستوں میں سے ایک ہے اور اسے ملک کی پہلی نامیاتی ریاست بھی کہا جاتا ہے ۔ اُنہوں نے کہا کہ ریاست کے ترقی پسند جذبے اور لوگوں کی مسلسل محنت کو ہمہ جہت خوشحالی او ر سیاحت ، تعلیم ، زراعت اور صفائی ستھرائی میں تاریخی کامیابیوں میں دیکھا جاسکتا ہے۔لیفٹیننٹ گورنر نے کہا ،’’ جموںوکشمیر اور سکم کے درمیان تعلقات کو مضبوط بنانے اور ’’ ایک بھارت ،شریشٹھ بھارت ‘‘ کے جذبے کو فروغ دینے کے لئے ایک تاریخی اقدام میں ، زعفران کی کاشت کے لئے صلاحیت کی تعمیر اور محققین اور کسانوں کے درمیان بات چیت کو بڑھانے کے لئے تعاون کے لئے گذشتہ برس ایک معاہدے پر دستخط کئے گئے ۔‘‘اُنہوں نے مزید کہا کہ آج وتستا کی اِس سرزمین سے سکم کے یوم ریاست کے جشن نے دونوں خطوں کے درمیان تعلق کو مزید گہرا کیا ہے۔لیفٹیننٹ گورنر نے سکم کے 98 سالہ نامیاتی کسان پدم شری تولا رام اوپر یتی اور سکم کے نامور تھا نگکا پینٹر پدم شری کھنڈ و وانگچک کا بھی خصوصی تذکرہ کیا اور متعلقہ شعبوں میں ان کے تعاون کی ستائش کی۔جموںوکشمیر سے سکم تک کی محبت کو فن کاروں نے اِس موقعہ پر فارمنس پیش کی۔سیکورٹی فورسز کے اہلکار اور جموںوکشمیر میں رہنے والے سکم کے طلباء خصوصی مدعو تھے۔










