راج بھون میں بہار دیوس منایا گیا

جموں//جموں کشمیر راج بھون میں آج بہار دیوس کی تقریبات کا اِنعقاد کیا گیا۔اِس موقعہ پر سینئر اَفسران، طلبأ اور جموں و کشمیر یو ٹی میں رہنے والے بہار کے باشندے خصوصی طور پر مدعو تھے۔لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا نے مہمانوں سے خطاب کرتے ہوئے بہار کے لوگوں کو اس دن پر اَپنی مُبارک باد اور نیک خواہشات کا اِظہار کیا۔اُنہوں نے کہا کہ قدیم زمانے سے بہار کو روحانیت، تعلیم کے مرکز کے طور پر جانا جاتا تھا اور اس نے ملک کے فن اور ثقافت کے تمام پہلوؤں میں اہم کردار اَدا کیا ہے۔لیفٹیننٹ گورنر نے بہار کی عظیم شخصیات کو بھی خراجِ عقیدت پیش کیا اور ہندوستان کی تحریک آزادی اور جدید ہندوستان کی تعمیر میں ان کے گراں قدرخدمات کو یاد کیا۔