گھریلوں جائیداد نقد 75ہزا رروپے تباہ مکینوں کا چھتہ بل گیٹ پرتعینات ملازمین پر سنگین نوعیت کے الزامات
سرینگر//راج باغ سرینگر کے علاقے میں ایک اور ہاوس بوٹ ڈھوب گیا مکینوں نے چھتہ بل ویر گیٹ پر تعینات ملازمین پرالزام لگایاکہ وہ پانی بند کرنے کے دوران دریائی جہلم میں موجود ہاوس بوٹ کوجانکاری فراہم نہیں کرتے ہے ۔ہاوس بوٹ ڈھوب جانے کے باعث لاکھوں رو پے مالیت کاسامان بھی ضائع ہوا اور 75ہزار روپے نقد بھی اپنی اپنے ساتھ بہاکر لے گیا۔اے پی آئی نیوز کے مطابق راج باغ سرینگر میں علی الصبح دریائی جہلم میں موجود اس وقت ہاوس بوٹ ڈھوب گیا جب اس میں پانی جمع ہو امکین جواس ہاوس بوٹ میں رہائش پذر تھے کنارے پر آ گئے تاہم ان کاسامان ہاوس بوٹ سمیت دریائی جہلم میں ڈھوب گیا۔ انہوںنے الزام لگایاکہ چھتہ بل ویرگیٹ پرتعینات جب پانی بندکرتے ہے تو اس بارے میں ہاوس بوٹ مالکان کو جانکاری فراہم نہیں کرتے ان کی ا س کارروائی سے ہاوس بوٹوں میںپانی جمع ہوتا ہے اور ان کے ڈھوب جانے کے خطرات موجود رہتے ہیں۔ مکینوں نے یہ بھی الزا م لگایاکہ ہاوس بوٹ مالکان کے پاس کوئی بھی افسر یا عملہ جائے موقع پرنہیں پہنچ گیاجہاں ان کی گھریلوں اشیاء دریائی جہلم میں بہہ گئی اوہی ایک سوٹ کیس میں انہوں نے 75ہز ارنقد رکھے تھے جو دریائی جہلم کا پانی اپنے ساتھ بہا کرلے گیا۔جھیل ڈل اور ڈریائی جہلم میں ہاوس بوٹوں کے ڈھوب جانے کے کئی واقعا ت آج تک رونماء ہوئے اور جن کنبوں کے ہاوس بوٹ ڈھوب گئے ہیں انہیں ابھی تک سرکا رکی جانب سے باز آباد کاری کے لئے ابھی تک اقدامات نہیں اٹھائے گئے ۔










