Rural women are still on the path of self-employment

دیہی خواتین آج بھی خودروزگار کی راہ پر گامزن

’شاجہ کن ‘ لیکر ہر صبح دور افتادہ دیہات سے خواتین کی بارہمولہ آمد

بارہمولہ//دیہی خواتین آج بھی مختلف کام کرکے خودروزگار کی راہ پر گامزن ہیں تاکہ گھریلو ضروریات میں مردوں کاہاتھ بٹا سکیں ۔جے کے این ایس کے مطابق شمالی قصبہ بارہمولہ میں ہر صبح مختلف نزدیکی اوردوردراز کے دیہات سے خواتین مختلف قسم کی تازہ اور خشک سبزیاں لیکر یہاں پہنچتی ہیں ،اور پھر سڑک کنارے یاکسی کھلی جگہ اپنی سبزیوںکااسٹال لگاکر ان کوفروخت کرتی ہیں ۔ایسی ہی خواتین کاایک گروپ ہر صبح بارہمولہ کے مین بازار میں ایک مخصوص جگہ پر ایک قطار میں اپنے اپنے اسٹال لگادیتی ہیں ۔ان محنت کش خواتین میں ایک بات مشترک ہے کہ یہ سبھی بارہمولہ کے مین چوک پر جنگلی کھمبی’شاجہ کن ‘نامی موسمی فصل فروخت کرتی ہیں۔یہ خواتین اپنی روزی روٹی کمانے کے لئے ہر صبح کھمبیوں ’شاجہ کن ‘نامی موسمی فصل کو بیچنے کے لئے اُوڑی اور دیگر دور دراز علاقوں سے گاڑیوںمیں سوار ہوکر یا پیدل یہاں پہنچتی ہیں۔