دھیرج گپتا نے جے اینڈ کے ایف ڈی سی ایل کی چوتھی بورڈ آف ڈائریکٹرز میٹنگ منعقد کی

سری نگر//پرنسپل سیکرٹری جنگلات و ماحولیات دھیرج گپتا نے سول سیکرٹریٹ میں جے اینڈ کے فارسٹ ڈیولپمنٹ کارپوریشن لمٹیڈ ( جے اینڈ کے ایف ڈی سی ایل) کی چوتھی بورڈ آف ڈائریکٹرز میٹنگ کی صدارت کی۔میٹنگ میں منیجنگ ڈائریکٹر جے اینڈ کے ایف ڈی سی ایل واسو یادو نے بورڈ آف ڈائریکٹرز کو جانکاری دی کہ کارپوریشن کو 3؍ دسمبر 2020ء کو کمپنیز ایکٹ 2013 کے تحت 2020کے گورنمنٹ آرڈر نمبر 669۔جے کے (جی اے ڈی ) بتاریخ 22؍ جون 2020ء کی تعمیر میں شامل کیا گیا تھااورجے اینڈ کے سٹیٹ فارسٹ کارپوریشن ایکٹ 1978 کی منسوخی کے نتیجے میں سابقہ جے اینڈ کے سٹیٹ فارسٹ کارپوریشن کے اثاثوں اور واجبات کو اپنے قبضے میں لے لیا ہے۔دورانِ میٹنگ بورڈ نے گزشتہ بورڈ میٹنگوں میں لئے گئے فیصلوں پر عمل درآمد کا جائزہ لیا اور ممبران نے کاروبار کے اِنعقاد میں شفافیت اور کارکردگی کی ضرورت پر زور دیا۔یٹنگ کے دوران بورڈ نے گزشتہ بورڈ میٹنگز میں کیے گئے فیصلوں پر عمل درآمد کا جائزہ لیا اور ممبران نے بزنس کے اِنعقاد میں شفافیت اور کارکردگی کی ضرورت پر زور دیا۔پرنسپل سیکرٹری جنگلات و ماحولیات دھیر ج گپتا جو جے اینڈ کے ایف ڈی سی ایل کے چیئرمین بھی ہیں، نے کارپوریشن کے مجموعی کام کاج کا جائزہ لیتے ہوئے مارکنگ میں اِضافے کی فوری ضرورت پر زور دیا تاکہ صارفین کے لئے لکڑی کی زیادہ مقدار نکالنے کی اِجازت دی جاسکے۔بورڈ نے جے اینڈ کے فارسٹ ڈیولپمنٹ کارپوریشن کی سال 2021-22ء کی آڈِٹ رِپورٹوں کو نوٹ کیا۔ایم ڈی جے اینڈ کے ایف ڈی سی ایل نے بورڈ کو مطلع کیا کہ کارپوریشن نے سال 2022-23 ء کے دوران 175 کروڑروپے کی اِمداد کے مقابلے میں 180 کروڑ روپے کا ریونیو حکومت کے پاس جمع کئے۔میٹنگ میں پرنسپل سیکرٹری فائنانس سنتوش ڈی ویدیا ، پی سی سی ایف ، محکمہ جنگلات روشن جگی، کمشنر سیکرٹری دیہی ترقی محکمہ مندیپ کور ، کمشنر سیکرٹری صنعت و حرفت وِکرم جیت سنگھ اور سیکرٹری قبائلی اَمور شاہد اِقبال چودھری نے شرکت کی۔