Nayeem Ul Haq

دن بھر شدید نوعیت کی گرمی کے بیچ کچھ مقامات پر ہلکی بارشوں کے بعد شبانہ درجہ حرارت میں کمی درج کی گئی

سرینگر //بعد دو پہر اور شام کے اوقات موسم صورتحال میں تبدیلی آنے کا رجحان برقرا ر ہے جس کے بیچ محکمہ موسمیات نے اگلے 24گھنٹوں تک ہلکی بارشوں کی پیشگوئی کی ہے ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کچھ ایک مقامات پر ہلکی بارشوں کے بعد رات کے درجہ حرارت میں کمی واقع ہوئی ہے ۔ سی این آئی کے مطابق ٹنل کے آر پار خشک موسمی صورتحال کے چلتے محکمہ موسمیات نے آئندہ 24گھنٹوں میں ہلکی بارشوں کی پیشگوئی کی ہے ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کچھ ایک مقامات پر ہلکی بارش کی پیش گوئی کے درمیام جموں اور کشمیر میں زیادہ تر مقامات پر رات کے درجہ حرارت میں کمی ریکارڈ کی گئی۔ محکمہ موسمیات نے بتایا کہ سرینگر کو بتایا کہ گزشتہ رات 17.3 ڈگری کے مقابلے میں کم سے کم 15.6 ڈگری سیلشس ریکارڈ کیا گیا ۔ قاضی گنڈمیں گزشتہ رات 16.0 ڈگری کے مقابلے میں 14.0 ڈگری کا کم درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا ۔ انہوں نے کہا کہ پہلگام میں گزشتہ رات 10.1 ڈگری سیلشس کے مقابلے میں 7.8 ڈگری سیلشس کا کم درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا ۔ انہوں نے کہا کہ کپواڑہ قصبے میں پارہ گزشتہ رات 14.7 ڈگری سینٹی گریڈ کے مقابلے میں 11.4 ڈگری سینٹی گریڈ پر طے ہوا احکام نے بتایا کہ کوکرناگ میں گزشتہ رات 14.3 ڈگری سینٹی گریڈ کے مقابلے میں کم سے کم 13.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ اسی طرح سے گلمرگ میں گزشتہ رات 9.5 ڈگری سینٹی گریڈ کے مقابلے میں 7.6 ڈگری سینٹی گریڈ کم سے کم درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا ۔ انہوں نے کہا کہ جموں میں گزشتہ رات 21.7ڈگری سیلشس کے مقابلے میں 24.5 ڈگری کم درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا ۔ محکمہ موسمیات نے جموں و کشمیر میں 17 جون تک ہلکی بارش کی پیش گوئی کی ہے۔