LG Manoj Sinha, Union Home Secretary Ajay Bala and other senior police and security and intelligence officials.

دلی میں وزیر داخلہ امیت شاہ کی صدارت میں اہم میٹنگ منعقد

ایل جی منوج سنہا ،یونین ہوم سیکٹری اجے بلا سمیت اعلیٰ پولیس اور سیکورٹی اور انٹیلی جنس ایجنسیوں کے افسران کی شرکت

سرینگر//دلی میں مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ کی صدارت میں ایک اہم میٹنگ منعقد ہوئی ہے جس میں جموںو کشمیر کے ایل جی منوج سنہا ،یونین ہوم سیکٹری اجے بلا سمیت اعلیٰ پولیس اور سیکورٹی اور انٹیلی جنس ایجنسیوں کے افسران کی شرکت کی ہے۔میٹنگ میں سالانہ امر ناتھ یاترا کے سلسلے میں سیکورٹی انتظامات اور سفری تیاریوں کا جائزہ لیا گیا ہے ۔کشمیر نیوز سروس کے مطابق سالانہ امر ناتھ ناترا کو احسن طریقے سے منعقد کرنے کے سلسلے میں دلی میںمرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ کی صدارت میں منگل کے روز ایک اہم میٹنگ جموںو کشمیر کے حوالے سے منعقد کی گئی ہے جس میں سالانہ آمر ناتھ یاترا کے سلسلے میں سیکورٹی اور سفری تیاریوں اور جموں وکشمیر کی تمام سیکورٹی صورتحال کا بھی جائزہ لیا گیا ہے ۔ کشمیر نیوز سروس مانٹرینگ ڈیسک کے مطابق اس میٹنگ میںکشمیر پنڈتوں کو نشانہ بنانے والے حالیہ حملوں سے پیدا ہونے والی صورتحال کا بھی جائزہ لیا گیا۔وزیر داخلہ کی صدارت میں ہوئی میٹنگ میں مرکز کے زیر انتظام علاقے کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا، مرکزی داخلہ سکریٹری اجے بھلا اور سکیورٹی اور انٹیلی جنس ایجنسیوں کے سربراہان نے شرکت کی۔سالانہ امرناتھ یاترا جو کہ کورونا کی وجہ سے پچھلے دو سالوں سے مسلسل ملتوی ہے، 30جون سے شروع ہو رہی ہے۔ ملاقات میں موسم، مواصلاتی نظام، یاترا کے روٹ پر سکیورٹی ، زائرین کے لیے صحت کی سہولیات اور دیگر ضروریات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ یاترا سے متعلق ضروری معلومات لینے کے بعد شاہ نے سبھی سے تیاریوں کو مضبوط بنانے اور حفاظتی انتظامات پر خصوصی توجہ دینے کو کہا ہے۔سکیورٹی اور انٹیلی جنس ایجنسیوں نے وزیر داخلہ کو ریاست کی صورتحال کے بارے میں حقائق اور اصل صورتحال سے آگاہ کیا۔یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ جموں و کشمیر خاص کر وادی میںجنگجویانہ کارروائیوں کے سلسلے میں مختلف مقامات پر حملے کیے ہیں جن میں کچھ لوگوں کی موت ہوئی ہے۔ حال ہی میں کشمیری پنڈتوں کو نشانہ بناکر بھی حملے کئے گئے ہیںجبکہ جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ میں ایک پولیس اہلکار کو گولی مار کر ہلاک کیا گیا ہے جبکہکشمیری پنڈت کی ہلاکت کے بعد فرقے کے لوگوں کے دلوں میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے جو وادی کے مختلف علاقوں میں سڑکوں پر نکل کر اس ہلاکت کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں ۔ 12مئی کو وسطی ضلع بڈگام کے چاڈورہ علاقے میں ملی ٹنٹوں نے ایک کشمیرعی پنڈت کو دفتر میں داخل ہو کر اسے ہلاک کیا ہے جس کے خلاف بڑے پیمانے پر احتجاج جاری ہیں جبکہ سرکار نے کشمیری پنڈت ملازم جو یہاں ایک خاص پیکیج کے تحت کام کر رہے ہیں کے سلسلے میں اقدامات ٹھاجا رہے ہیں ۔