دفعہ 370 اب ماضی بن گیا ،کائنات کی کوئی طاقت اب اس کو واپس نہیں لا سکتی

پارلیمنٹ میں جو واقعہ ہوا وہ افسوسناک اور تشویشناک ، یہ جاننا ضروری ہے کہ اس کے پیچھے کون ہے/وزیر اعظم مودی

سرینگر // دفعہ 370 اب ماضی بن گیا ہے۔ یہ کبھی واپس نہیں آئے گا۔ کائنات کی کوئی طاقت دفعہ 370 کو واپس نہیں لا سکتی کی بات کرتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ پارلیمنٹ میں جو واقعہ ہوا وہ افسوسناک اور تشویشناک ہے اور یہ جاننا ضروری ہے کہ اس کے پیچھے کون ہے۔ سٹار نیوز نیٹ ورک کے مطابق وزیر اعظم نریندر مودی نے پارلیمنٹ کی سیکورٹی چوک کے واقعہ کو افسوسناک قرار دیا ہے۔اخبار دینک جاگرن کو انٹرویو دیتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ اس معاملے میں بحث کی ضرورت نہیں ہے۔ واقعہ کے پیچھے کون ہے؟ اس کے ارادوں کو جاننا بہت ضروری ہے۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے دفعہ 370 کے حوالے سے کہا کہ کائنات کی کوئی طاقت دفعہ 370 کو واپس نہیں لاسکتی۔پارلیمنٹ میں پیش آنے والا واقعہ افسوسناک اور تشویشناک ہے۔پارلیمنٹ کی سیکورٹی میں کوتاہی کے سوال پر وزیر اعظم نے کہا کہ یہ واقعہ افسوسناک ہے، کیونکہ اس طرح کے واقعہ سے ہمارے ملک کی شبیہ متاثر ہوتی ہے۔ اس کے علاوہ یہ واقعہ بھی تشویشناک ہے۔ واقعہ کی گہرائی میں جانا ضروری ہے۔ یہ جاننا بہت ضروری ہے کہ اس واقعے کے پیچھے اصل وجہ کیا ہے؟ ملزمان کے عزائم کیا ہیں؟ اس کے بعد ہی صورتحال واضح ہوگی۔22 جنوری 140 کروڑ دلوں کے لیے خوشی کا دن ہے۔ یہ دن اپنے آپ میں خاص ہے۔ 22 جنوری 140 کروڑ دلوں کے لیے خوشی کا دن ہو گا۔ لوگ برسوں سے اس دن کا انتظار کر رہے تھے۔ آخرکار وہ دن آنے والا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مودی کی ضمانت کا مطلب پالیسی، ارادے، قیادت اور ٹریک ریکارڈ ہے۔حال ہی میں ہوئے اسمبلی انتخابات میں بی جے پی کو بھاری اکثریت سے کامیابی ملی ہے۔ بی جے پی نے ان انتخابات میں توقعات سے بڑھ کر کارکردگی دکھائی۔ اس جیت کی وجہ کے بارے میں پی ایم مودی نے کہا’’دیکھیں، میں سخت محنت کرتا ہوں اور عوام ووٹوں سے میرا جھولا بھرتے ہیں۔ میری ترجیح ہمیشہ عوام کیلئے کام کرنا اور ان کی زندگیوں کو بہتر بنانا رہی ہے۔ میں صرف یہی کرنا چاہتا ہوں۔ یقین کرو، باقی خود بخود ہو جائے گا۔جموں و کشمیر کو خصوصی درجہ دینے والے دفعہ کو لے کر ان دنوں کافی بحث ہو رہی ہے۔ سپریم کورٹ نے بھی حال ہی میں دفعہ 370 کو ہٹانے کے اقدام کے بارے میں اپنا موقف واضح کیا۔ وزیر اعظم مودی نے کہا کہ دفعہ 370 اب ماضی بن گیا ہے۔ یہ کبھی واپس نہیں آئے گا۔ کائنات کی کوئی طاقت دفعہ 370 کو واپس نہیں لا سکتی۔