Amit Shah

دفعہ 370کے خاتمے کے بعد ملٹنسی‘ پر فیصلہ کن کنٹرول سب سے بڑی کامیابی: امت شاہ

سری نگر//مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے ہفتہ کو کہا کہ جموں و کشمیر میں آرٹیکل 370کی منسوخی کے بعد مرکز کی سب سے بڑی کامیابی یہ ہے کہ پہلی بار “ہم نے ملٹنسی پر فیصلہ کن کنٹرول حاصل کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ جب سے نریندر مودی نے وزیر اعظم کا عہدہ سنبھالا ہے جموں و کشمیر میں حالات بہت بہتر ہوئے شامیا پرساد مکھرجی کا ایک نشان، ایک پردھان، ایک ودھان کا خواب آج پورا ہو رہا ہے جمہوریت کو نچلی سطح تک لے جایا جائے گاہر گاؤں میں سرپنچ، پنچ ہوتا ہے۔ سی آر پی ایف جدید آلات، ٹیکنالوجی کے ساتھ ملک کی ایلیٹ فورس کے طور پر ابھرے گا۔وزیر داخلہ نے کہا ہے کہ جموںو کشمیر میں 33000کروڑ روپے سے زیادہ کی سرمایہ کاری کی گئی ہے۔کشمیر نیوز سروس کے مطابق مرکزی وزیر داخلہ جموں میں پہلی بار سی آر پی ایف کے 83ویں یوم تاسیس سے خطاب کرتے ہوئے، مرکزی وزیر داخلہ نے کہا کہ آرٹیکل 370کی منسوخی کے بعد سب سے بڑی کامیابی یہ تھی کہ “آج ہمارا ملٹنسی پر فیصلہ کن کنٹرول ہے۔انہوں نے کہا کہ جب سے نریندر مودی نے وزیر اعظم کا عہدہ سنبھالا ہے جموں و کشمیر میں حالات بہت بہتر ہوئے ۔اپنے تقریر میں امیت شاہ نے کہا کہ جموں و کشمیر حکومت نے کامیابی کے ساتھ 33000کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کو یقینی بنانے میں کامیابی حاصل کی ہے جبکہ یوٹی میں جمہوریت کو نچلی سطح تک لے جایا گیا ہے اس کے علاوہ، جموں و کشمیر حکومت نے یوٹی میں 33000کروڑ روپے سے زیادہ کی سرمایہ کاری کو یقینی بنانے کا انتظام کیا ہے۔ آج جموں و کشمیر میں جمہوریت پھل پھول رہی ہے کیونکہ ہمارے پاس ہر گاؤں میں سرپنچ اور پنچ ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ یونین ٹریٹری میں قومی شہراؤں کا جال مزید پھیلایا جا رہا ہے اور جموں وکشمیر کی تعمیر ترقی کے لئے تمام تر جدید وسائل کو بروئے کار لایا جا رہا ہے اور تمام شعبوں میں ریکارڈ ساز کامیابیاں حاصل کی جا رہی ہیں۔ اور جموں و کشمیر کی ترقی کے لیے تمام جدید ذرائع استعمال کیے جا رہے ہیں،’’ وزیر داخلہ نے کہاہر شعبے میں ریکارڈ کامیابیاں حاصل کی جا رہی ہیں۔مرکزی وزیر داخلہ نے کہا کہ جموں و کشمیر کے سات نئے میڈیکل کالج اور دو ایمز جلد ہی کام شروع کر دیں گے جبکہ لوگوں کو بدعنوانی سے پاک حکومت فراہم کرنے کی تمام کوششیں کی گئی ہیں۔سی آر پی ایف کی تعریف کرتے ہوئے، شاہ نے کہا کہ چاہے وہ امن و امان کو برقرار رکھنا ہو، جموں و کشمیر میں ملٹنسی سے لڑنا ہو، یا نکسلیوں کا خاتمہ ہو، اس فورس نے ملک کی بہترین پولیس فورس ہونے کا اپنا ٹیگ برقرار رکھا ہے۔ ہم اس فورس کی بہادری اور جرات کو کبھی نہیں بھولیں گے۔ انہوں نے کہا کہ سی آر پی ایف کے جوانوں کی طرف سے ڈیوٹی کے دوران دی گئی عظیم قربانیوں کو سنہرے دلوں سے لکھا جائے گا اورمارے گئے اہلکاروں کے اہل خانہ کو کبھی تنہا نہیں چھوڑا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ مرکز سی آر پی ایف کو نئی بلندیوں پر لے جانے اور تمام جدید آلات اور ٹیکنالوجی کے ساتھ فورس کو جوڑنے کے لیے پرعزم ہے۔ “مجھے یقین ہے کہ سی آر پی ایف جلد ہی ملک کی ایلیٹ فورس کے طور پر ابھرے گی،” انہوں نے کہا۔ واضح رہے کہ شاہ جمعہ کی شام دو روزہ دورے پر جموں پہنچے تھے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں شیما پرساد مکیری اور پنڈت پریم ناتھ ڈوگرا کا خواب اور ویڑن – ایک پردھان، ایک ودھان، ایک نشان پورا ہوا ہے۔ ’’آج، شما پرساد مکھرجی کی روح کو یہ بہترین خراج عقیدت ہے کہ ہندوستان بھر میں ایک جھنڈا، ایک آئین اور ایک لیڈر ہے۔