reddy

دفعہ 370کی منسوخی کے بعد امن قائم ہوا جس سے تجارت اور سیاحت میں اضافہ ہوگیا :جی کیشن ریڈی

سرینگر / /جموں کشمیر میں سیاحتی سرگرمیوں کو فروغ دینے کی کوششوں کے بیچ سال 2022میں ریکارڈ سیاحوں کی تعداد درج ہوئی کا دعویٰ کرتے ہوئے مرکزی وزیر سیاحت جی کیشن ریڈی کا کہنا ہے کہ پہلی بارسال 2022 میں 1.84کروڑ سیاحوں نے جموں و کشمیر کا دورہ کیا۔ جس اس بات کی وضاحت ہے کہ دفعہ 370 کی منسوخی کے بعد وہاں امن قائم ہوا،اور اس کے نتیجے میں تجارت اور سیاحت میں اضافہ ہوگیا ۔ سی این آئی کے مطابق دلی میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر سیاحت جی کیشن ریڈی نے کہا کہ ’’وکاس بھی اور وراثت بھی کے منتر کے ساتھ وزیر اعظم مودی کی رہنمائی میں ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہے‘‘۔ انہوں نے کہا کہ سیاحت کا شعبہ مسلسل نئی بلندیوں کو چھو رہا ہے۔ یہ بتاتے ہوئے کہ جموں و کشمیر میں سیاحت نے تمام ریکارڈ توڑ دیے ہیں، مرکزی وزیر سیاحت جی کشن ریڈی نے کہا ہے کہ سال 2022 میں 1.84 کروڑ سیاحوں نے مرکز کے زیر انتظام علاقے کا دورہ کیا۔ ’’پہلی بارسال 2022 میں 1.84 کروڑ سیاحوں نے جموں و کشمیر کا دورہ کیا۔انہوں نے کہا کہ دفعہ 370 کی منسوخی کے بعد وہاں امن قائم ہوا، اور اس کے نتیجے میں تجارت اور سیاحت میں اضافہ ہوا۔ جنوری 2020 میں لیہہ میں ہفتے میں اوسطاً 74 پروازیں تھیں، جو بڑھ کر 160 ہو گئیں۔ اسی طرح جنوری 2020 میں سری نگر میں فی ہفتہ اوسطاً 304 پروازیں تھیں، جو اکتوبر 2022 میں بڑھ کر 632 ہو گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک سیاحت کے شعبے میں نئی بلندیوں کو حاصل کر رہا ہے اور حکومت اس پر کام کر رہی ہے۔ ریڈی نے مزید کہا کہ سال 2014میں 76.8 لاکھ غیر ملکی سیاح ہندوستان آئے تھے اور 2019 میں یہ تعداد بڑھ کر 1.09 کروڑ ہو گئی، یہ کورونا کے دوران متاثر ہوا، لیکن 2022 میں یہ تعداد بڑھ کر 61 لاکھ ہو گئی۔ 2023 میں ہمارا ہدف اسے ایک کروڑ کرنے کا ہے۔ جی کشن ریڈی نے کہا کہ وزارت سیاحت سودیش درشن اور پرساد اسکیموں پر کام کررہی ہے۔