11th class result

دسویں اور بارہویں جماعت کے امتحانی نتائج ظاہر کرنے میں ابھی کچھ اور وقت درکار

ممکنہ طو رپر نتائج کا اعلان رواں ماہ کے آخری یا جون کے پہلے ہفتے میں متوقع / بورڈ ذرائع

سرینگر / /امسال پہلی مرتبہ مارچ سیشن کے تحت دسویں اور بارہویں جماعت امتحان کے انعقاد کے بعد نتائج کے اعلان کو لیکر وادی کشمیر میں گرم افواہوں کے بیچ بورڈ آف اسکول ایجوکیشن نے کہا کہ امتحانی نتائج کے اعلان میں ابھی مزید کچھ وقت درکار ہے اور ممکنہ طور پر ماہ جون کے پہلے ہفتے تک نتائج کا اعلان کیا جائے گا ۔ سی این آئی کے مطابق یکساں تعلیمی کلینڈر کے تحت سال رواں میں پہلی بار جمو ں اور کشمیر صوبے میںمارچ سیشن کے تحت ایک ساتھ دسویں ، گیارہویں اور بارہویں جماعت کے امتحانات منعقد کیے گئے ۔ امتحان کے اختتام کے بعد اگرچہ کافی عرصہ ہو گیا اور اب امتحانی نتائج کے اعلان کو لیکرآئے روز سوشل میڈیا پر پھیلائی جا رہی افواہوں کے نتیجے میں نہ صرف امید وار بلکہ ان کے والدین بھی تذبذب کے شکار ہو گئے ہیں ۔ آئے دن سوشل میڈیا کی وئب سائٹوں پر امتحانی نتائج کے اعلان کو لیکر مختلف تاریخوں کی بات کی جا رہی ہے جبکہ کبھی کبھی یہ باتیں بھی پھیلائی جا رہی ہے کہ ابھی یا شام کو امتحانی نتائج کا اعلان کیا جائے گا جس کے نتیجے میں طلبہ کی تشویش میں اضافہ ہو گیا ہے ۔ ادھر بورڈ آف اسکول ایجوکیشن نے تمام افواہوں کوبے بنیاد قرار دیتے ہوئے بتایا کہ ابھی امتحانی نتائج کے اعلان میںمزید کچھ وقت درکا ہے ۔ بورڈ کے ایک سنیئر آفیسر نے سی این آئی کو بتایا کہ پہلے بارہویں جماعت کے امتحانی نتائج کا اعلان کیا جائے گا اور ممکنہ طور پر رواں ماہ کے آخری ہفتے یا ماہ جون کے پہلے ہفتے میں امتحانی نتائج منظر عام پر لائے جائیں گے جس کے بعد دسویں جماعت کے امتحانی نتائج کا اعلان کیا جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ طلبہ افواہوں پر دھیان نہ دیں اور آئندہ کیلئے پڑھائی پر دھیان دیں ۔