درشن کرنے والے یاتریوں کی تعداد2لاکھ کوعبورکر گئی

20ویں روز بھگوتی نگرجموں سے 4898 یاتریوں کے2قافلے واردِکشمیر

سری نگر//30جون کوشروع ہونے والی سالانہ امرناتھ یاترا کے 20ویں روز کی شام تک امرناتھ گھپا میں شیولنگم کادرشن کرنے والے یاتریوںکی تعداد2لاکھ سے تجاوز کر گئی جبکہ منگل کی صبح نون ون پہلگام اوربال تل بیس کیمپ سے خوشگوار موسم میں مزیدہزاروں یاتری گھپاکی جانب روانہ ہوئے ۔اُدھر بھگوتی نگرجموں یاتری نوا س سے منگل کی صبح 4898 یاتریوں پر مشتمل 2قافلے سخت سیکورٹی بندوبست کیساتھ نون ون پہلگام اوربال تل کی طرف روانہ ہوئے ۔جے کے این ایس کے مطابق 30جون کوشروع ہونے والی 43روزہ سالانہ امرناتھ یاترا 2022جاری ہے ،اورمنگل کی شام تعدادامرناتھ گھپا پہنچنے والے یاتریوںکی تعداد2لاکھ کے ہندسے کوعبورکر گئی ۔انہوںنے کہاکہ پیرکی شام تک کل ایک لاکھ99 ہزار یاتری یہاں درشن کرچکے تھے اورمنگل کی صبح دس ہزار سے زیادہ یاتری نون ون اوربال تل سے سفرشروع کرکے سہ پہراورشام کے وقت امرناتھ گھپا کے علاقہ میں پہنچ گئے ۔اس دوران حکام نے بتایاکہ منگل کی صبح4898یاتریوں پر مشتمل 2قافلے159گاڑیوں میں سخت سیکورٹی بندوبست کیساتھ نون ون اوربال تل کی طرف روانہ ہوئے،جن میں سے1836یاتریوں پرمشتمل پہلا قافلہ صبح ساڑھے3بجے کے قریب62گاڑیوںمیں بال تل کی طرف روانہ ہواجبکہ اسکے لگ بھگ ایک گھنٹے بعدمزید3062یاتریوں پر مشتمل دوسرا قافلہ97گاڑیوں میں نون ون پہلگام کی جانب روانہ ہوگیا۔حکام کے مطابق 29جون سے 19جولائی تک بھگوتی نگرجموں یاتری نواس سے کل ایک لاکھ15ہزار656یاتری کشمیر وادی امرناتھ یاترامیں شرکت کیلئے روانہ ہوئے۔حکام نے بتایاکہ یاتریوںکیلئے دونوں راستوں پر ہیلی کاپٹر کی سہولت موجود ہے۔انہوںنے بتایاکہ پہلے سے طے شدہ شیڈول کے مطابق30جون کوشروع ہونے والی سالانہ امرناتھ یاترا2022،11 اگست کو رکشا بندھن کے تہوار کے ساتھ شراون پورنیما پر ختم ہوگی۔