ishtiyaq beigh

درد پورہ لولاب میں جی آر بیگ میموریل ٹرسٹ کا2ر روزہ میڈیکل کیمپ

قریب 900مریضوں کا علاج و معالجہ اور ادویات فراہم : اشتیاق بیگ

سری نگر//جی آر بیگ میموریل ٹرسٹ کی جانب سے شمالی کشمیر کے درد پورہ لولاب میں دو روزہ میڈیکل کیمپ اور منشیات مخالف مہم اختتام ہوئی۔ اس دوران طبی کیمپ میں ان2 دنوں میں900کے قریب افراد کا علاج و معالجہ کیا گیا اور ان میں ادویات بھی تقسیم کی گئیں۔جے کے این ایس کوموصولہ بیان کے مطابق ٹرسٹ کے چیرمین اشتیاق بیگ کی قیادت میں منعقدہ اس کیمپ میں علاج کیلئے آنے والے لوگوں نے ٹرسٹ کی کاوشوں کو کافی سراہا اور امید کااظہار کیا کہ اس طرح کے کیمپ مستقبل میں بھی منعقد کئے جائیں گے۔ ادھر نشہ مکت ابھیان کے تحت بھی ٹرسٹ کی جانب سے گھر گھر مہم چلائی گئی اور لوگوں کو اس نشہ کی لت سے دو ر رہنے کی تلقین کی گئی جبکہ اشتیاق بیگ نے منشیات کے مضر اثرات اور اس کی وجہ سے سماج پر پڑ رہے بْرے اثرات پر مفصل روشنی ڈالتے ہوئے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ اس بدعت کے خاتمہ کیلئے جی آر بیگ میموریل ٹرسٹ کا ساتھ دیں۔ دریں اثناء میڈیکل کیمپ کے احسن انعقاد کے حوالے سے اشتیاق بیگ نے تمام اداروں اور ذمہ داروں کا شکریہ اداکیا جنہوں نے اس میں اپنا تعاون پیش کیا خاص کر قاضی سرور ایڈیشنل کشمیر ،پرنسپل سکمز میڈیکل کالج ڈاکٹر عرفان ربانی ڈائریکٹر ہیلتھ ڈاکٹر مشتاق راتھر ،سی ایم او کپوارہ اور پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا خصوصی، راجہ محی الدین اور آکاش امین کا تہہ دل سے شکریہ اداکا کیا جنہوںنے اس پروگرام کو کامیاب بنانے میں اپنا بھر پور تعاون پیش کیا اور ٹرسٹ کی ہر ممکن مدد کی۔ اشتیاق بیگ نے کہا کہ آکاش امین اور راجہ محی الدین سماجی کاموں میں پیش پیش رہتے ہیں اور انہوں نے نشہ مکت ابھیان اور میڈیکل کیمپ میں جو روال ادا کیا وہ قابل سراہنا ہے۔