پلوامہ//ضلع اِنتظامیہ پلوامہ نے اعلیٰ سرکاری اَفسران اور پنچایت داروں کے نمائندوں کی مداخلت سے مقامی مسائل کا جائزہ لینے اور ان کے جلد اَزجلد نمٹانے کے لئے لوگوں کی شکایات سننے کے لئے عیدگا درابگام ۔اے میں بلاک دیوس کا اِنعقاد کیا۔ضلع ترقیاتی کمشنر پلوامہ بصیر الحق چودھری نے عوامی رابطہ پروگرام کی صدارت کی اور سینکڑوں شکایات کا موقعہ پر ہی ازالہ کیا۔متعدد عوامی مسائل جن میں سڑ ک رابطے ، اِندرونی سڑکوں کی میڈیمائزیشن ، نوجوانوں کے لئے کھیل سٹیڈیم اور کھیل میدان کی دستیابی ، پوسٹ آفس کا قیام، ہائیر سکینڈری سکول کے اِرد گرد بائونڈری وال ، ایچ ایس ایس میں زیر تعمیر عمارت کی تکمیل ، بورویل کی فراہمی اور بہتر اِنتظامات شامل ہیں ۔ علاقے میں پینے کے پانی کی سہولیات ، ایلو پیتھک پرائمری ہیلتھ سینٹر، ٹمبر سیل ڈیپو کا قیام ، نالہ رومشی پرپُل ، آبپاشی کھل کی ترقی اور صحت بنیادی ڈھانچے کے بڑھانے کا منصوبہ مقامی لوگوں اور پی آر آئیز نے دیا تھا۔ضلع ترقیاتی کمشنر شکایات کو بغور سنا اور حقیقی مسائل کو مقررہ وقت پر نمٹانے کی یقین دہانی کی۔ اُنہوں نے متعلقہ محکموں کے سربراہان اور اَفسران کو ہدایت دی کہ وہ اسے جلد اَز جلد حل کریں اور اَگلے شیڈ ول بلاک دیوس سے قبل کارروائی کی رِپورٹ پیش کریں۔سماجی تحفظ کی سکیموں میں مختلف رُکاوٹوں کو بھی متعدد محکموں کے اشتراک سے موقعہ پر ہی حل کیاگیا۔اُنہوں نے متعلقہ محکموں کی اہلیت کے مطابق فوری نوعیت کے متعدد مسائل کے ازالے کے لئے موقعہ پر ہی ہدایات دیں۔ضلع ترقیاتی کمشنر نے مزید کہا کہ ضلعی اِنتظامیہ عوام کو تمام سہولیات ان کی دہلیز پر فراہم کرنے کو یقینی بنارہی ہے اور اِس سلسلے میں متعلقہ محکموں کو پہلے ہی ضروری ہدایات دی جاچکی ہیں۔اُنہوں نے مقامی لوگوں ، سرپنچوں ، پنچوں اور وفود کے ساتھ اِستفساری گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بلاک دیوس کا اِنعقاد ضلع پلوامہ کے طول و عرض میں کیا جارہا ہے جس کا واحد مقصد زیادہ شفاف ، جواب دہ ، عوام دوست اور عوام کو تحفظ جواب دہ اِنتظامیہ فراہم کرنا ہے ۔اِس موقعہ پر ضلع ترقیاتی کمشنر نے کہا کہ بلاک دیوس اَب ایک باقاعدہ خصوصیت ہے اور لوگوں سے اپیل کی کہ وہ اس میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں تاکہ روزمرہ کے اہم مسائل کو کم سے کم وقت میں حل کیا جاسکے۔اُنہوں نے ضلعی اور سیکٹورل اَفسران کو ہدایت دی کہ وہ بلاک دیوس میٹنگوں میں اَپنے متعلقہ محکموں کے سروس کائونٹر کو یقینی بنائیں تاکہ عوام بار بار دفاتر کے چکر لگائے بغیر مختلف سرکاری سکیموں کے فوائد حاصل کرسکیں۔اُنہون نے متعلقہ اَفسران کو ہدایت دی کہ وہ جاری منصوبوں ، سڑکوں اور پُلوں کی تکمیل کے لئے زور دیں ۔ اُنہوں نے اَفسران پر زور دیا کہ وہ کام کو کم سے کم وقت میں مکمل کریں۔ضلع ترقیاتی کمشنر پلوامہ کے ہمراہ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کمشنر ڈاکٹر شیخ عبدالعزیز ، اے ایس پی پلوامہ ، ڈی ڈی سی ممبران ، پی آر آٗی ، اے سی ڈی پلوامہ ، اے سی پی پلوامہ ، ایس اِی کے پی ڈی سی ایل ،سابق این کے پی ڈی سی ایل ،سی ایم او پلوامہ ، سی اے ایچ او پلوامہ ، محکمہ زراعت اور باغبانی کے اَفسران ، تحصیل دار راجپوری ، بی ڈی اور شادی مرگ اور دیگر تمام ضلعی اَفسران بھی تھے۔










