متعددمزدور ملبے تلے دب گئے ،ایک کی موت واقعہ،3زخمی حالت میں اسپتال منتقل ،حالت نازک:حکام
رام بن//سری نگرجموں قومی شاہراہ پرواقع ضلع رام بن میں جمعہ کی صبح اُسوقت تشویش اورسخت فکرمندی کی لہردوڑ گئی ،جب یہاں جمعرات کورات دیر گئے خونی نالہ کے قریب مگرکوٹ کے مقام پر ایک زیرتعمیر ٹنل کے ایک حصے کے منہدم ہونے اوراس میںکام کرنے والے متعددمزدوروں کے پھنس جانے کی خبرپھیل گئی ۔بڑی تعدادمیں لوگ جائے موقعہ پرجمع ہوئے جبکہ حکام نے فوج ،پولیس ،فورسز،ایس ڈی آرایف اوربیکن اہلکاروںکے اشتراک سے بچائو آپریشن شروع کیا۔تادم تحریر ایک مزدور کے ہلاک ہونے کی اطلاع ملی جبکہ کئی افرادکوملبے سے برآمد کیاگیا،جن میں سے ایک کوجموں منتقل کیاگیا۔تاہم ابھی بھی نصف درجن سے زیادہ افراد کے لاپتہ ہونے کی اطلاع ہے ،جن کومہندم شدہ ٹنل کے ملبے سے زندہ نکالنے کی بچائو کارروائی جاری ہے ۔حکام نے بتایاکہ منہدم ہوئی ٹنل کے ملبے میں پھنسے افرادکی تلاش کاکام جاری ہے ۔حکام نے بتایا کہ سرنگ کے سامنے کی طرف کھڑی کئی مشینوں اور گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔جے کے این ایس کوملی تفصیلات کے مطابق جموں سری نگر قومی شاہراہ پر ایک زیر تعمیر سرنگ کا ایک حصہ رام بن ضلع میں خونی نالہ کے نزدیک مگر کوٹ کے مقام منہدم ہوگیا،اورزیرتعمیر ٹنل کے اندرمتعددمزدوراوردیگرافراد پھنس گئے ۔ یہ واقعہ جمعرات کورات دیرگئے پیش آیا۔حکام نے بتایاکہ رام بن ضلع میں جموں سری نگر قومی شاہراہ پر زیر تعمیر چار لین سرنگ کا ایک حصہ منہدم ہو گیا، جس سے ایک مزدور کی موت واقعہ ہوئی، تین دیگر زخمی اور کئی دیگر ملبے تلے دب گئے۔ پولیس اور فوج کے علاوہ ایس ڈی آریف کی ٹیموںنے جمعہ کوعلی الصبح بچائو آپریشن شروع کر دیا ۔ معلوم ہوا کہ پہاڑوں پر ڈرلنگ کے نتیجے میں تباہ کن لینڈ سلائیڈنگ ہوئی ہے۔ اس لیے امدادی کارروائیوں کو مکمل کرنے اور اندر پھنسے لوگوں کی مدد کرنے میں چند گھنٹے لگیں گے۔حکام کے مطابق خونی نالہ پر سرنگ کے اگلے حصے کا ایک چھوٹا سا حصہ جمعرات کی رات ایک آڈٹ کے دوران گر گیا۔ تازہ ترین اپ ڈیٹ میں، متعدد افراد اب بھی سرنگ کے اندر پھنسے ہوئے ہیں جبکہ چار افراد کو زخمی حالت میں بچا لیا گیا ہے۔حکام نے بتایاکہ زیرتعمیر ٹنل کے منہدم شدہ حصے کے ملبے تک13فراددب گئے ،جن میں سے ایک کی موت واقعہ ہوئی ،تین افرادکوزخمی حالت میں نکالا گیا،جن میں سے ایک شدیدزخمی کوجی ایم سی جموں منتقل کیاگیا جبکہ باقی9یا10افرادکوملبے سے نکالنے کی کارروائی جاری ہے۔انہوں نے بتایا کہ پولیس اور مقامی رضاکاروں نے فوری طورپر ریسکو آپریشن شروع کیا جس دوران تین مزدوروں کو زخمی حالت میں باہر نکال کر ہسپتال پہنچایا گیا۔ایک پولیس افسر نے بتایا کہ تین افراد کو بچا لیا گیا اور انہیں ضلع ہسپتال رام بن منتقل کیا گیا جہاں سے ایک 33سالہ وشنو گولا ساکنہ جھارکھنڈ کو مزید علاج کے لئے جی ایم سی جموں منتقل کیا گیا ہے۔ معلوم ہوا کہ ملبے تلے دب جانے والے مزدور سلرا کمپنی سے وابستہ تھے ۔ انہوں نے بتایا کہ ڈپٹی کمشنر رام بن، ڈی آئی جی ، ایس ایس پی رام بن اور قومی شاہراہ کے پروجیکٹ ڈائریکٹر فوری طورپر جائے موقع پر پہنچے اور وہ ریسکو آپریشن کی از خو دنگرانی کر رہے ہیں۔ ضلع ترقیاتی کمشنر رام بن مسرت السلام نے بتایا کہ ٹنل کا ایک حصہ گر آنے کے بعد دس مزدور لاپتہ ہو گئے ۔انہوں نے بتایا کہ پولیس نے دیگر ایجنسیوں کے ہمراہ ریسکو آپریشن شروع کیا جوجاری ہے۔ضلع ترقیاتی کمشنر رام بن مسرت السلام کے مطابق رات بارہ بجے ریسکو آپریشن شروع کیا گیا۔حکام نے ملبے کے اندر پھنسے ہوئے مزدوروں کی شناخت جادو رائے ، گوتم رائے، سدھیر رائے ، دیپک رائے، پریمل راے ساکنان مغربی بنگال، شیو چوہان ساکن آسام، نوراج چودھری اور کشی رام ساکنان نیپال کے بطور کی جبکہ لاپتہ مزدوروں میں2 مقامی باشندے مظفر اور عشرت بھی شامل ہیں۔










