9دسمبر سے موسمی صورتحال میں تبدیلی آئی گی ، بالائی اور میدانی علاقوں میں برفباری اور بارشیں ہونگی
سرینگر //وادی کشمیر اور لداخ میں شدید سردیوں میں کمی آنے کا فی الحال کوئی آثار نہیں ہے کیونکہ محکمہ موسمیات نے 8دسمبر تک خشک کوموسم کی پیشگوئی کی ہے ۔ ادھر منفی 2.2 ڈگری سیلشس کے ساتھ سرینگر میں ایک مرتبہ پھر رواں موسم کی سرد ترین رات درج ہوئی ہے ۔ اسی دوران ؎ محکمہ موسمیات نے موسمی صورتحال میں تبدیلی کا امکان ظاہر کرتے ہوئے 9دسمبر کی صبح سے بارشوں اور برفباری کا امکان ظاہر کیا ہے ۔ادھر شدید سردی کی وجہ سے لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ۔سی این آئی کے مطابق رواں ماہ کے ابتدائی دنوں سے وادی میں شدت کی سردی جاری ہے۔ سرینگر اور دیگر قصبہ جات میں موسم خشک رہا اور دن میں ہلکی دھوپ نکلنے کے باعث شبانہ سردیوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق سرینگر میں منفی 2.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا اور یہ رواں ہفتے میں دوسری سرد ترین رات تھی جب پارہ 2.4 ڈگری سینٹی گریڈ تک گر گیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق قاضی گنڈ میں گزشتہ رات منفی 2.4 ڈگری سینٹی گریڈ کے مقابلے میں کم سے کم 2.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ پہلگام میں، پارہ منفی 4.6 ڈگری سینٹی گریڈ کے مقابلے میں گزشتہ رات منفی 2.8 ڈگری سینٹی گریڈ پر ٹھہرا اور جنوبی کشمیر کے تفریحی مقام کے لیے یہ معمول سے 1.3 ڈگری سینٹی گریڈ کم تھا۔انہوں نے کہا کہ کوکرناگ میں گزشتہ رات منفی 1.0 ڈگری سینٹی گریڈ کے مقابلے میں کم سے کم 0.8 ڈگری سیلشس درج کیا گیا جبکہ شہرہ آفاق گلمرگ میں گزشتہ رات منفی 2.5 ڈگری سینٹی گریڈ کے مقابلے میں منفی 2.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ کپوارہ قصبہ میںرات کا درجہ حرارت منفی 2.4 ڈگری سینٹی گریڈ پر رہا جب کہ گزشتہ رات منفی 1.9 ڈگری سینٹی گریڈ تھا۔ جبکہ جموں کے بارے میں انہوں نے بتایا کہ جموں میں کم سے کم درجہ حرارت 8.7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ رات 10.5 ڈگری سینٹی گریڈ تھا۔لداخ میں، لیہہ میں منفی 8.4 ڈگری سینٹی گریڈ، کارگل میں منفی 10.8 ڈگری سینٹی گریڈ اور سائبیریا کے بعد دنیا کا دوسرا سرد ترین مقام دراس میں پارہ منفی 11.1 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، اہلکار نے بتایا۔ ویدرمین نے پہلے ہی کشمیر میں 9 سے 10 دسمبر تک ہلکی سے درمیانی برف باری کی پیش گوئی کی ہے۔ موسمیات کے مطابق مغربی ہوائیں جموں کشمیر میں اثر اندوز ہو گئی ہے جس کے نتیجے میں موسمی صورتحال میں تبدیلی کا امکان ہے اور 8دسمبر کی شام سے وادی کشمیر میں موسمی صورتحال میں تبدیلی آئی گئی جس کے ساتھ ہی بارشوں اور برفباری ہونے کا امکان ہے ۔ ادھر وادی کشمیر میں شدید سردیوں کے نتیجے میں عام لوگوں کے علاوہ بچوں اور ضعیف العمر افراد کو گھروں سے باہر نکلنے میں بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ۔ چھوٹے بچے اور بزرگ سردی کی شدت کی وجہ سے اپنے ہی گھروں میں مقید ہوکے رہ گئی۔ جبکہ بزرگوں کو سردی کی وجہ سے ہڑیوں اور جوڑوں میں درد میں اضافہ ہوا ہے ۔خیال رہے کہ وادی کشمیر میں چلہ کلان کی آمد سے قبل ہی شدید سردی کے لہر کے باعث اہلیان وادی کو کافی مشکلات کا سامنا ہے جبکہ رات کے دوران درجہ حرارت منفی ریکارڈ ہونے کے باعث لوگ شدید ٹھنڈ کے چلتے بہت سارے پریشانیوں میں مبتلا ہو چکے ہیں ۔










