کولگام میں حزب ملی ٹنٹوں کے3معاونین گرفتار

خانیارمیں سری نگرپولیس کاچھاپہ

8جواری موقعہ پر گرفتار،داؤ پر لگا ئے گئے 35ہزار روپے برآمد

سری نگر//سری نگرپولیس نے سماج مخالف سرگرمیوںمیں ملوث افرادکیخلاف مہم جاری رکھتے ہوئے منگل کے روز8 جواریوں کو داؤ پر لگا ئے گئے 35ہزار روپے اورتاش کے پتوں سمیت گرفتار کیا۔جے کے این ایس کے مطابق سری نگرپولیس نے ایک ٹویٹ میں جانکاری دی کہ ایک ذمہ دار شہری کی اطلاع پر منگل کو ضلع سری نگر کے باباڈیمب علاقے میں پولیس نے قماربازوں کے ایک اڈے پر اچانک چھاپہ ڈالکریہاں 8جواریوں کورنگے ہاتھوں گرفتار کیا ۔پولیس کے مطابق موقعہ پر ہی جواریوںکی طرف سے دائو پرلگائے گئے35ہزار روپے برآمد کرکے ضبط کئے گئے ۔انہوںنے کہاکہ سبھی جواریوںکوپولیس تھانہ خانیار منتقل کیاگیا جہاں اُنکے خلاف متعلقہ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا۔