جموں//اِمدادو باز آبادکاری ( ایم ) محکمہ کی جانب سے اَپنے ایک اقدام کا مقصد کشمیری مائیگریٹ کو ان کی اَصل رہائش گاہ کے اِنتخابی حلقوں کے اِنتخابی فہرستوں میں زیادہ سے زیادہ بیداری اور سہولیت فراہم کرنا ہے ۔جموںوکشمیر یوٹی اور ممبئی ، پونے ، بنگلو ر ، احمد آباد ، دہلی اور چندی گڈھ کے کیمپ اور غیر کیمپ علاقوں میں رسائی پروگرام کے لئے 22ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔اِس کے علاوہ دو خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جن میں ریلیف اور بازآباد کاری کمشنر ( ایم ) جموںوکشمیر کی نگرانی میں 16اَفسران ، 56 ملازمین اور 50 کیجول لیبروں کو شامل کیا گیا ہے۔زونل ائیریا بیداری مہم کے لئے 22 زونوں کے تمام اَفسران اور ملازمین کو بی ایل او قرار دیا گیا ہے اور اُنہیں گھر گھر بیداری پروگرام کرنے اور کشمیر مائیگرنٹ کو اِنتخابی فہرستوں میں اِندراج کرنے کا کام سونپا گیا ہے۔ پوری سپیشل سمری رویژن مہم کی نگرانی چیف الیکٹورل آفیسر جموں وکشمیر کی نگرانی میںکی جارہی ہے۔










