dooran

حکومت نے ’ میرا اَسپتال ایپ‘ پر ہیلتھ کیئر کے اِداروں کے سربراہان سے پی ایس ایس کو بہتربنانے کیلئے کہا

سری نگر//حکومت نے آج ہسپتالوں اور ہیلتھ کیئر کے اِداروں کے تمام سربراہان سے کہا ہے کہ وہ اِس بات کو یقینی بنائیں کہ مریضوں کو اعلیٰ ترین معیار کی خدمات فراہم کی جائیں اور ’’ میرا اسپتال ایپ ‘‘ پر اَپنے متعلقہ مریض اطمینان کے سکور ( پی ایس ایس ) کو بہتر بنایا جائے۔اِس سلسلے میں محکمہ صحت و طبی تعلیم کی طرف سے جاری کردہ ایک سرکیولر میں کہا گیا ہے ،’’ جموںوکشمیر کے ہسپتالوں میں ہیلتھ کیئر کی فراہمی کی نگرانی ، جائزہ لینے او ربہتر بنانے کے لئے ’میرا اَسپتال ایپ‘ سے ہسپتالوں سے مریضوں کے تاثرات اور اطمینان کا سکورمتعارف کیا گیا ہے اور باقاعدہ ماہانہ فیڈ بیک تیار کیا جارہا ہے جس کی جموںوکشمیر یوٹی کی اعلیٰ سطح پر نگرانی کی جارہی ہے۔‘‘سرکیولر میںمزید کہا گیا ہے ،’’ تجزیے کے دوران جموںوکشمیر کے مریضوں کے اطمینان کے سکور نے اشارہ کیا ہے کہ تمام ہسپتالوں کے لئے اوسط سے سکور بہت کم ہے جسے اعلیٰ حکام نے سنجیدگی سے دیکھا ہے۔‘‘سرکیولر میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ یہ جموںوکشمیر کے تمام ایچ او ڈیز اور ہسپتالوں کے سربراہان اور ہیلتھ کیئر اِداروں پر اِس بات کو یقینی بنانے کے لئے مریضوں کو اعلیٰ ترین خدمات فراہم کی جائیں اور آنے والے مہینوں اور اس کے بعد ان کے متعلقہ سکول کو کم سے کم 90پوائنٹس سے اوپر بہتر بنایا جائے ۔100کاہدف مقرر کیا ۔اِس میں مزید کہا گیا ہے،’’ ان ہدایات پرمن و عن عمل کیاجاسکتاہے۔‘‘