سری نگر//اِنتظامی کونسل کی میٹنگ لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا کی صدارت میں منعقد ہوئی جس میں سٹیشنری اینڈ آفس سپلائز ڈیپارٹمنٹ کو بند کرنے کی تجویز کو منظور ی دی۔میٹنگ میں لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر راجیو رائے بھٹناگر ، چیف سیکرٹری ڈاکٹر ارون کمار مہتا اور لیفٹیننٹ گورنر کے پرنسپل سیکرٹری نتیشور کمار نے شرکت کی۔یہ فیصلہ اِس حقیقت کو مد نظر رکھتے ہوئے لیا گیا ہے کہ جنرل فائنانشل رولز 2017 جی اِی ایم پورٹل سے عام اِستعمال کے سامان او رخدمات کی خریداری کو لازمی قرار دیا ہے ۔اِس کے مطابق تمام محکمے جی اِی ایم پورٹل کے ذریعے خریداری کر رہے ہیں۔اِس طرح سٹیشنری اور آفس سپلائز ڈیپارٹمنٹ ناکارہ اور غیر فعال ہو گیا ہے۔فی الحال محکمہ کے پاس جموں اور سری نگر میں دو سٹیشنری ڈیپوہیں اور ڈوڈہ ، کٹھوعہ ،پونچھ ، راجوری ، اودھمپور ، اننت ناگ ، بارہمولہ ، بڈگام ، کپواڑہ ، پلوامہ لیہہ اور کرگل میں 12 سب ڈیپو ہیں ۔ محکمہ کے پاس 5گزیٹیڈ اَفسران ، 113 نان گزیٹیڈ اَفسران اور 52 درجہ چہارم ملازمین کی منظور شدہ تعداد ہے۔اِنتظامی کونسل نے محکمہ کو بند کرنے، اِس کے بنیادی ڈھانچے اور اَفرادی قوت کو ضرورت کے مطابق دیگر سرکاری محکموں کو ان کے زیادہ سے زیادہ اِستعمال کے لئے منتقل کرنے کا فیصلہ کیا ۔اِس سے قبل سٹیشنری اینڈ آفس سپلائز ڈیپارٹمنٹ سٹیشنری ، کاغذ کی خریداری اور تمام سرکاری اور نیم سرکاری محکموں کو فراہمی کے لئے بائنڈنگ اشیاء کی نوڈل ایجنسی تھی ۔فوٹو کاپیئر ، کاپی پرنٹرس ، فیکس مشینوں ، ٹونر ، کارٹریج وغیرہ کے لئے جاری کردہ شرح کا معاہدہ اور ایک سرکاری نیلام کرنے والا مقرر کیا۔ تاہم آئی ٹی اِنٹرونشنوں میں ہونے والی پیش رفت نے اِن تمام کاموں کو آسان بنایا ہے اور اِس مقصد کے لئے ایک خصوصی کیڈر کو برقرار رکھنے کی ضرورت کو ختم کیا ہے۔










