سرینگر///ڈویژن کمشنر کشمیر کی ہدایت کے ایک دن بعد ایس آر ٹی سی حکام نے بتایا ہے کہ سرینگر کے مختلف روٹوں پر شام نو اور دس بجے تک گاڑیاں دستیاب رہیں گی۔ حکام نے بتایا کہ صورہ، اور ہارون روٹوں کے علاوہ دیگر مضافاتی علاقوں میں لوگوں کی شکایات رہتی تھیں کہ گاڑیاں دستیاب نہیں ہوتی تاہم صوبائی کمشنر کی ہدایت کے بعد اب گاڑیاں شہر کے مختلف روٹوں پر چلیںگی ۔ سی این آئی کے مطابق حکومت کی جانب سے سرینگر میں نائٹ بس سروس شروع کرنے کے فیصلے کے ایک دن بعد،حکام نے جمعہ کو بتایا ایس آر ٹی سی بسیں آج سے رات 10 بجے تک سرینگر کے دو بڑے روٹس پر دستیاب رہیں گی۔ریجنل ٹرانسپورٹ آفس (آر ٹی او)، کشمیر کے ایک اہلکار نے کہا کہ ایس آر ٹی سی بسیں آج دوپہر 02 بجے سے رات 10 بجے تک عام لوگوں کے لیے دستیاب رہیں گی۔یہ فیصلہ کل ڈویژنل کمشنر کشمیر وی کے بدھوری کی صدارت میں ایک میٹنگ میں لیا گیا۔میٹنگ کے بعد آر ٹی او کشمیر نے یہاں ایس آر ٹی سی کے جنرل منیجر کو رات کے اوقات میں عام لوگوں کے لیے بسیں دستیاب کرانے کے سلسلے میں تحریری حکمانہ لکھا تھا۔جموں و کشمیر موٹر وہیکل رولز کے قاعدہ 83 کے تحت دفعات کے پیش نظر، آپ سے سرینگر شہر میں چودہ بسوں (14) کے آپریشنل بس فلیٹ کو چلانے کی درخواست کی گئی ہے۔صبح 8 بجے سے رات 9 بجے تک، دو شفٹوں میں 10 بسیں چاڈورہ سے صورہ کے راستے واتھورا-کرالپورہ- موچھوہ- باغ مہتاب- چھانہ پورہ- نٹی پورہ- رام باغ- سولینہ- جہانگیر چوک- بٹہ مالو- قمرواری- سیمنٹ برج- علی جان روڈ تک چلیں گی۔ شام 5 بجے سے رات 10 بجے تک، 15 منٹ کے وقفہ سے 4 بسیں پارم پورہ سے ہارون کے راستے بٹہ مالو-جہانگیر چوک-لال چوک-ڈلگیٹ-برئن-سید رحمان صاحب نشاط باغ ،گپت گنگا SKUAST-شالیمار باغ-پزوال پورہ چلیں گی۔










