جموں//حکومت نے جموں و کشمیر میں اپنے وسیع ڈیجیٹل کوششوں کو جاری رکھتے ہوئے عام لوگوں کی خاطر آسان اور رسائی کے لئے ایک مختلف سرور پر ’جن بھاگیداری امپاورمنٹ‘ پورٹل قائم کیا ہے۔اِس اِنٹرونشن پورٹل کے حوالے سے سست رفتاراوربینڈوڈتھ کے مسائل سے متعلق خدشات کے بعد سامنے آئی ہے جس نے اِنفارمیشن پلیٹ فارم کے طور پر اس کی بڑی اہمیت کے باوجود صارفین کے درمیان مایوسی کا باعث بنا ہے۔چیف سیکرٹری ڈاکٹر ارون کمار مہتا نے حال ہی میں آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ کے ساتھ پورٹل کے بارے میں سست رَفتار اور بینڈ وِڈتھ کے معاملے کا جائزہ لیا اور محکمہ کو ہدایت دی کہ مطلوبہ اَثرات کے لئے برائوزر کی رَفتار کو بہتر بنانے کے ئے سرور کو اَپ گریڈ کیا جائے۔ایک اور سرور پر پورٹل کافی تیزی سے کھلنا شروع ہو گیا ہے جس سے پورٹل پر جانے کے پورے تجربے کو بہتر بنایا گیا ہے۔اَب تک تقریباً 70,000 لوگوں نے پورٹل تک رَسائی حاصل کی ہے ۔ بینڈ وِتھ میں اِضافے کے ساتھ پورٹل کو مستقبل قریب میں مزید کامیابیاں ملنے کی اُمید ہے۔ویب سائٹ https://janbhagidari.jk.gov.in/پر لاگ اِن کر کے پورٹل تک رَسائی حاصل کی جاسکتی ہے۔پورٹل ایک وَن سٹاپ اِنٹرایکٹیو اور صارف دوست ڈیجیٹل پلیٹ فارم ہے جو لوگوں کو اِن کے علاقوں میں ہونے والے ترقیاتی کاموں کی نوعیت ، صورتحال اور ان کی تعداد کے بارے میں تفصیل فراہم کرتا ہے۔کاموں کو ہر ضلع ، بلاک ، میونسپلٹی اوروِلیج میں ان کے مقام کے حوالے سے تلاش کیا جاسکتا ہے۔اِس کا منفرد سلینگ پوائنٹ یہ ہے کہ صارفین اَپنے علاقوں میں حکومت کی طرف سے عملائے گئے کسی بھی کام کے بارے میں اَپنی رائے بھی بھیج سکتے ہیں۔اِس پورٹل میں منریگا ، پردھان منتری آواس یوجنا ، سوچھ بھارت مشن اَربن ، سوچھ بھارت مشن رورل اور پی ایم جی ایس وائی سکیموں کے لنکس بھی ہیں جو حکومت چلا رہے ہیں اور صارف اِن لنکس پر کِلک کر کے اِن کاموں تک فوری رَسائی حاصل کرسکتے ہیں جن کے تحت یہ سکیمیں چل رہی ہیں۔پورٹل کا مقصد شہریوں کی حوصلہ اَفزائی کرنا ہے کہ وہ اَپنے علاقوں میں ہونے والے کاموں کے بارے میں پہلے سے معلومات حاصل کرنے کے لئے ویب سائٹ تک رَسائی حاصل کریں اور اَپنے متعلقہ علاقوں میںکام کے معیاراور رفتار کے بارے میں اَپنی رائے دیں تاکہ مساوی اور جامع ترقی کو یقینی بنایا جاسکے۔










