امریکا میں متحدہ عرب امارات کے سفیر یوسف العتیبہ نے کہا کہ حوثی باغیوں نے ابوظہبی پر حملے میں کروز اور بیلسٹک میزائلوں کے ساتھ ساتھ ڈرونز کا استعمال کیا جس میں تین افراد ہلاک ہوئے۔خبر رساں ادارے العریبیہ کے مطابق 17جنوری کو یمن کے حوثی باغیوں نے ابوظبی اور دبئی کے اہداف پر میزائل اور ڈرونز فائر کرنے کا دعویٰ کیا تھا، حملے میں نشانہ بنائے گئے اہداف میں ابوظبی ایئرپورٹ اور مصفح میں ایک ریفائنری شامل تھی اور اس میں پاکستانی شہری سمیت تین افراد ہلاک ہو گئے تھے۔جوئش انسٹیٹیوٹ فار نیشنل سیکیورٹی آف امریکا کے زیر اہتمام ایک پینل سے گفتگو کرتے ہوئے یوسف العتیبہ نے کہا کہ کروز میزائلوں، بیلسٹک میزائلوں اور ڈرونز کے امتزاج نے متحدہ عرب امارات میں شہری مقامات کو نشانہ بنایا، ان میں سے کئی حملوں کو روکا گیا البتہ کچھ روکے نہیں جا سکے جس کے نتیجے میں تین بے گناہ شہری اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔متحدہ عرب امارات کے حکام کی جانب سے یہ پہلی مرتبہ اعتراف کیا گیا ہے کہ ابوظبی پر حملے میں حوثیوں کی جانب سے میزائلوں کا استعمال کیا گیا تھا۔اس حملے کے نتیجے میں آگ بھڑک اٹھی تھی اور تین پیٹرولیم ٹینکرز دھماکے سے پھٹ گئے جبکہ ابوظہبی بین الاقوامی ہوائی اڈے کی تعمیراتی حصے پر بھی آگ لگ گئی تھی۔یمن کی حوثی باغیوں نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا تھا کہ انہوں نے متحدہ عرب امارات میں اندر تک کارروائی کی۔حوثیوں کے ترجمان نے کہا تھا کہ انہوں نے متحدہ عرب امارات میں حساس مقامات پر پانچ بیلسٹک میزائل اور بڑی تعداد میں دھماکا خیز مواد سے لدے ڈرون فائر کیے۔عتیبہ نے کہا کہ حوثی ایک دہشت گرد تنظیم ہے جس نے ایک ایسے ملک میں شہریوں پر حملہ کیا جو جنگ میں نہیں تھا۔انہوں نے کہا کہ ہم یمن کی جنگ کو طویل عرصے پہلے چھوڑ چکے ہیں ۔
لیکن اب بھی ہمیں نشانہ بنایا جا رہا ہے، یہی وجہ ہے کہ ہم امریکی انتظامیہ اور کانگریس میں اپنے دوستوں سے کہہ رہے ہیں کہ وہ حوثیوں کو دوبارہ دہشت گرد تنظیم کے طور پر نامزد کریں۔
واضح رہے کہ امریکی صدر جو بائیڈن کی انتظامیہ نے گزشتہ سال جنوری میں سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے حوثیوں کی دہشت گرد تنظیم کا عہدہ ختم کردیا تھا۔
تاہم آج امریکی صدر جوبائیڈن نے کہا ہے کہ ان کی انتظامیہ یمن کے حوثیوں کو دوبارہ ‘بین الاقوامی دہشت گرد تنظیم’ قرار دینے پر غور کررہی ہے۔
پاکستان نے بھی ابوظبی میں کیے گئے اس حملے کی مذمت کرتے ہوئے متحدہ عرب امارات کی قیادت، حکومت اور عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا تھا۔
وزیر اعظم عمران خان نے ابوظبی کے ولی عہد محمد بن زید النہیان سے ٹیلی فونک گفتگو میں حوثی ملیشیا کے گھناؤنے دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کی تھی۔وزیر اعظم نے اس موقع پر کہا تھا کہ ایسے حملوں کا کوئی جواز نہیں اور ایسے حملوں کو فوری روکے جانے کی ضرورت ہے جو علاقائی امن و سلامتی کے لیے شدید خطرہ ہیں۔
آئی پی ایل میں بڑا تبادلہ، ہاردک پانڈیا پنجاب کنگز اور عرشدیپ سنگھ ممبئی انڈینز میں شامل
انسان کی پوشیدہ صلاحیتوں کا نکھار
راجوری کا ادبی منظر نامہ
اقبال کی نظر میں نگاہ کا تصور
صحافیوں کی خدمات اور پیشہ ورانہ لگن قابل ستائش
دفاعی افواج ’حیرت کے عنصر‘ کی جارحانہ اور دفاعی صلاحیتوں کو مضبوط بنائیں
مستقبل کی جنگوں میں تینوں افواج اور مختلف دفاعی شعبوں کے درمیان مضبوط تال میل ناگزیر
شدید ٹھنڈ کے بیچ دنیا کے مختلف ممالک سے 2لاکھ مہمان پرندے وارد کشمیر
لیفٹیننٹ گورنرکا کشمیر کے ثقافتی ورثے کی بحالی ، تحفظ اور دیرپائی پر منعقدہ قومی سمینار سے خطاب
جاوید ڈار نے سکاسٹ جموں میں’ اے او ایم سی او این ۔ 2026 ‘کا اِفتتاح کیا










