کولگام میں استاد کو قتل کرنے والوں کو ناقابل فراموش جواب دیا جائے گا: ایل جی سنہا
سرینگر//جموں کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر نے کہا ہے کہ ٹارگیٹ کلنگ میں شہری ہلاکتوں کے واقعات کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔ انہوںنے کہا کہ اس طرح کی مزموم حرکات انجام دینے والے ملیٹنٹوں اور ان کے ہمدروں کو ناقابل فراموش جواب دیا جائے گا۔ انہوںنے بتایا کہ جموں کشمیر میں گزشتہ تین برسوں سے جو تعمیر و ترقی اور امن و خوشحالی کا دور شروع ہوا ہے اس سے امن دشمن عناصر ناخوش ہے جس کی وجہ سے اس طرح کے واقعات انجام دئے جارے ہیں۔ لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے کہا ہے کہ ایک ہی ہفتے میں کشمیر میں دو خواتین کی ہلاکت سے میرا دل آزردہ ہوا ہے اور اس طرح کے واقعات کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔لیفٹیننٹ گورنرکہا کہ اس طرح کی مزموم حرکات کو انجام دینے والوں کو بخشا نہیں جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ میں انتظامیہ پر زور دیتا ہوں کہ وہ معصوم شہریوں کی زندگیوں کے تحفظ کے لیے سخت اقدامات کرے میں سوگوار خاندانوں کے ساتھ اپنی ہمدردی کا اظہار کرتا ہوں۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے منگل کو کولگام میں ایک سرکاری اسکول کے اندر بندوق برداروں کے ذریعہ ایک ہندو خاتون ٹیچر کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ حملہ آوروں کو “ناقابل فراموش جواب” دیا جائے گا۔رجنی بالا (36) کا قتل، جس کا تعلق سانبہ ضلع سے تھا لیکن وہ گوپال پورہ، کولگام میں تعینات تھی، مئی میں ایک غیر مسلم سرکاری ملازم کا دوسرا قتل اور اس ماہ کشمیر میں ساتویں ٹارگٹ کلنگ ہے۔ سنہا نے ٹویٹ کیاکہ اسکول ٹیچر رجنی بالا کی ہلاکت انتہائی قابل مذمت عمل ہے۔ سوگوار خاندان سے میری گہری تعزیت ملیٹنٹو ں اور ان کے ہمدردوں کو بزدلانہ حملے کا ناقابل فراموش جواب دیا جائے گا۔










