Syed Bahawu din Gunj bakhish

حضرت سید بہاؤدین گنج بخش سمنانی عرس

اڈہما شوپیان میں عقیدت واحترام سے منایا گیا

سرینگر / /حضرت سید بہاؤدین گنج بخش سمنانی کے عرس کے سلسلے میں اڈہما شوپیان میں جمعۃ المبارک کو عقیدت واحترام کے ساتھ منایا گیا ۔کشمیر پریس سروس نمائندہ مزمل یعقوب کے موصولہ تفصیلات کے مطابق حضرت سید بہاؤدین گنج بخش سمنانی ؒ کا عرس تزک واحتشام کے ساھ منایا گیا جس میںہزاروں کی تعداد میں فرزندان توحید نے نماز جمعہ ادا کیااور سید بہائوالدین ؒ کی سیرت اور ان کی دین اسلام کے تئیں خدمات پر مبلغین ومقررین نے روشنی ڈالی اور عقیدتمندوں کے ان کے آستانہ پر حاضری دی اورامن وسکون کیلئے بارگاہ الٰہی میں دعا کی ۔