حجاج کرام کے رشتہ دار متعلقہ ڈی سی آفس سے گاڑیوں کے پاس حاصل کرسکتے ہیں
سری نگر//18؍ جولائی 2023 ء سے حج پروازوں کی آمد کے پیش نظر صوبہ کشمیر کے جو رشتہ دار حجاج کرام کو ری سیو کرنا چاہتے ہیں ان سے کہا گیا ہے کہ وہ 13؍ جولائی 2023ء سے متعلقہ ڈی سی آفس سے گاڑیوں کے پاس حاصل کرسکتے ہیں۔لداخ یوٹی ، صوبہ جموں اور ضلع سری نگر کے حجاج کرام کے رشتہ دار اسے حج ہائوس بمنہ سری نگر سے آمد کی مقررہ تاریخ سے تین دِن پہلے حاصل کریں گے تاہم رشتہ دار وں کوشناختی کارڈ کی زیر اکس کاپی پیش کرنا ہوگا جس پر کور نمبر لکھاہوا ہو۔










