سری نگر// شمالی کشمیر کے بانڈی پورہ ضلع کے حاجن کے چیک چندرگیر علاقے میں ہفتہ کی دیر رات ایک 27 سالہ نوجوان اپنے پولٹری فارم پر لٹکا ہوا پایا گیا۔پولیس نے واقعے کے حوالے سے ایک کیس درج کر کے مزید تحقیقات شروع کی ہے ۔کشمیرنہوز سروس( کے این ایس ) کے مطابق ایک اہلکار نے بتایا کہ ایک نوجوان جس کی شناخت سمیر احمد خان (27) ولد عبدالمجید خان ساکن چیک چندرگیر کے طور پر ہوئی ہے اپنے پولٹری فارم میں لٹکتا ہوا پایا گیا۔انہوں نے بتایا کہ انہیں کمیونٹی ہیلتھ سینٹر حاجن لے جایا گیا جہاں پہنچنے پر انہیں مردہ قرار دے دیا گیا۔انہوں نے کہا کہ موت کی وجہ پوسٹ مارٹم کے بعد معلوم کی جائے گی، انہوں نے مزید کہا کہ پولیس نے معاملے کی تفتیش شروع کر دی ہے۔










