وَن ڈسٹرکٹ وَن پروڈکٹ پہل کے تحت مگس بانی کیلئے نامیاتی سرٹیفکیشن پروگرام کا اِنعقاد
رام بن //جموں وکشمیر ٹریڈ پروموشن آرگنائزیشن ( جے کے ٹی پی او ) نے پرنسپل سیکرٹری صنعت وحرفت پرشانت گوئیل کی رہنمائی میں اور منیجنگ ڈائریکٹر جے کے ٹی پی او خالد جہانگیر کی نگرانی میں نامیاتی پیدا وار کے لئے قومی پروگرام ( این پی او پی ) کا اِنعقاد کیا۔ضلع رام بن کے او ڈی او پی پروڈکٹ شہد کے نامیاتی سر ٹیفکیشن کے لئے بیداری مہم اِنوسٹ اِنڈیا ( وَن ڈسٹرکٹ وَن پروڈکٹ )ٹیم ، ڈی پی آئی آئی ٹی ، وزارت صنعت و حرفت کے اشتراک سے ایڈمنسٹریٹیو کمپلیکس رام بن میں چلائی گئی ۔ورکشاپ کا مقصد پہلے سے نامیاتی شہد کی پیداوار میں مصروف کسانوں کو سر ٹیفکیشن اور تربیت فراہم کرنا تھا لیکن ان کے پاس اَپنی مصنوعات کی صداقت کے لئے ضروری سر ٹیفکیشن کی کمی ہے ۔یہ اقدام جے کے ٹی پی او کی جموں وکشمیر میں وَن ڈسٹرکٹ وَن پروڈکٹ مصنوعات کو فروغ دینے اور شہد کی برآمدی صلاحیت کو بڑھانے کی کوششوں کا حصہ ہے۔ابتداً ، ضلع ترقیاتی کمشنر رام بن مسرت الاسلام نے جے کے ٹی پی او کی اِس طرح کی تقریبات کے اِنعقاد کی کوششوں کو سراہا اور مارکیٹ کی طلب کو پورا کرنے کے لئے شہد کی پیداوار کو بڑھانے ، بین الاقوامی معیار کے مطابق پیکیجنگ کو بہتر بنانے اور رام بن کوجموںوکشمیر کے ’’ دیسی آرگنک ڈسٹرکٹ ‘‘ کے طور پر فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا۔ چیف ایگری کلچر آفیسر رام بن ڈاکٹر اشونی کمار کے مطابق رام بن کے آرگنک شہد کی اَپنی منفرد خصوصیات کی وجہ سے ہندوستان اور بیرون ملک بہت زیادہ مانگ ہے ۔ نامیاتی سرٹیفیکیشن سے توقع ہے کہ اِس کی مانگ میں اِضافہ ہوگا اور کسانوں کی آمدنی بڑھانے میں مدد ملے گی۔نیشنل پروگرام فار آرگنک پروڈکشن (این پی او پی) میں سرٹیفیکیشن باڈیز کی منظوری، نامیاتی پیداوار کے لئے معیارات طے کرنا، نامیاتی کاشتکاری اور مارکیٹنگ کو فروغ دینامرکزی حکومت وزارتِ تجارت صنعت و حرفت کے تحت شامل ہے ۔ پیداوار اور منظوری کے نظام کے این پی او پی معیارات کو یورپی کمیشن اور سوئٹزرلینڈ نے اپنے ملک کے معیارات کے مساوی تسلیم کیا ہے۔اِس مہم میں ضلع رام بن کے زائد اَز 100 شہد پروڈیو سروں اور مگس پالن افراد نے شرکت کی اور اُمید ہے کہ مزید کسان نامیاتی سر ٹیفکیشن کے تحت آئیں گے ۔ شہد کے نامیاتی سر ٹیفکیٹ کے لئے آن سپاٹ رجسٹریشن زائد اَز 80 مگس پالن افراد کے لئے کی گئی تھی۔یہ ورکشاپ شہد کی آرگنک سر ٹیفکیشن کے لئے جے کے ٹی پی او سے منعقد کی جانے والی تیسری این پی او پی بیداری مہم ہے جس میں پہلی دوبیداری مہمات زعفران کاشت کاروں کے لئے پلوامہ اور کشتواڑ میں منعقد کی گئیں تھی۔










